اردو
Sunday 22nd of December 2024
0
نفر 0

بداخلاقى كا انجام

بداخلاقى كا انجام بہت برا ہوتا ہے نمونے كے طور پر ملاحظہ فرمائيں : الف_ انسان كو خدا كے قرب سے دور كرديتى ہے _ جيسا كہ امام محمد باقر عليه السلام كا ارشاد ہے: ''عُبُوس الوجہ: وسوئُ البشر مكسَبَة لّلمقت وبعد من اللہ ''_ 1 ''تُرش روئي اور بدخلقى خدا كى ناراضگى اور اس سے دورى كى سبب ہے''_ ب_ بداخلاقى انسان كى روح كو د
بداخلاقى كا انجام

بداخلاقى كا انجام بہت برا ہوتا ہے نمونے كے طور پر ملاحظہ فرمائيں :

الف_ انسان كو خدا كے قرب سے دور كرديتى ہے _

جيسا كہ امام محمد باقر عليه السلام كا ارشاد ہے:

''عُبُوس الوجہ: وسوئُ البشر مكسَبَة لّلمقت وبعد من اللہ ''_ 1

''تُرش روئي اور بدخلقى خدا كى ناراضگى اور اس سے دورى كى سبب ہے''_

ب_ بداخلاقى انسان كى روح كو دكھ پہنچاتى ہے_

جيسا كہ حضرت امام جعفر صادق عليه السلام فرماتے ہيں :

''مَن ساء خلقہ عذب نفسہ''_ 2

''جو شخص بد اخلاق ہوتا ہے وہ خود ہى كو عذاب ميں مبتلا ركھتا ہے''_

ج_ نيك اعمال كو تباہ وبرباد كرديتى ہے_

رسول خدا (ص) فرماتے ہيں:

''الخلق ُ السَّي يُفسد العمل كَما يُفسد الخَلُّ العَسَل''_ 3

''بد اخلاقى ' انسان كے عمل كو ايسے ہى تباہ كرديتى ہے جس طرح سركہ شہد كو تباہ كرديتاہے''_

د_ توبہ كے قبول ہونے ميں ركاوٹ بنتى ہے_

جيسا كہ آنحضرت (ص) كا ارشاد ہے:

''خداوند عالم بداخلاق شخص كى توبہ كوقبول نہيں كرتا''_

لوگوں نے پوچھا: ''يا رسول اللہ (ص) ايسا كيوں ہے؟'' فرمايا :

''اس لئے كہ جب انسان كسى گناہ سے توبہ كرتا ہے ' تو پھر اس سے بڑے گناہ كا مرتكب ہوجاتا ہے''_ 4

ھ_ رزق كو كم كرديتى ہے_

اميرالمومنين عليه السلام فرماتے ہيں :

''مَن سَآء خلقہ ضاقَ رزقہ''_ 5

''بداخلاقى روزى كو كم كرديتى ہے''_

و_ انسان كو جہنمى بناديتى ہے_

جيسا كہ رسول خدا (ص) كى خدمت ميںجب عرض كيا گيا كہ فلاں شخص دن كو روزہ ركھتا ہے' اور رات كو عبادت ميں گزار ديتا ہے' ليكن بداخلاق ہے اور ہمسايوں كو ستاتا ہے ' تو آنحضرت (ص) نے فرمايا :

''اس شخص ميں كوئي اچھائي نہيں' وہ جہنمى ہے''_6

حوالہ جات:

1_تحف العقول ، ص 296_

2 _ بحارالانوار ، ج78، ص 246_

3_ميزان الحكمة، ج 3، ص 152_

4_ بحارالانوار ، ج 73، ص 299

5_ميزان الحكمة، ج 3، ص 155

6_ ميزان الحكمة ، ج 3، ص 154


source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

بداخلاقى كا انجام
قرآن میں روزہ کا حکم
فلسفہٴ روزہ
ازدواجی زندگی اور خوشگوار گفتگو
حدیث ثقلین کی تحقیق(اول)
حدیث ثقلین سے استدلال
قرآن انسان کے ليۓ مشعل نور
مومن کون‘ مہاجر کون اور مسلم کون ہے؟
حديث ساري ہي اللہ کے الہام پر مبني ہے
نماز میں تجوید کی رعایت کرنا کس قدر واجب هے؟

 
user comment