رسول اللہ(ص) نے قيامت سے پہلے دس واقعات (اشراط الساعہ) ميں سفياني کے خروج اور کوفہ پر اس کے تسلط کي طرف اشارہ فرمايا ہے"- (1)
اميرالمۆمنين (ع) فرماتے ہيں: "جگرخوار ہند کا بيٹا ـ جو ابوسفيان کي نسل سے ہے ـ نام اس کا عثمان باپ کا نام عنبسہ، مضبوط بدن، چيچک زدہ رخساروں والا بدچہرہ، بڑے سر والا، بظاہر اندھا، وادي يابس سے خروج کرکے کوفہ ميں اترے گا اور اس کے منبر پر براجماں ہوگا"- (2)
امام باقر (ع) نے فرمايا: "تمہارا انتظار انجام کو نہيں پہنچےگا جب تک کہ سفياني منبر کے اوپر بيٹھ جائے- اسي وقت قائم آل محمد (ص) حجاز سے تمہاري طرف روانہ ہونگے"- (3)
عراق ميں سفياني کي درندگياں
1- سفياني کا خروج يماني اور خراساني کے خروج کے موقع پر
امام صادق(ع) نے فرمايا: "خراساني، سفياني اور يماني ايک سال، ايک ماہ اور ايک روز، خروج کريں گے"- (4)- اور امام باقر(ع) سے بھي اسي قسم کي روايت ہوئي ہے- (5) فرماتے ہيں: "سفياني اور خراساني مشرق اور تيسرا مغرب سے ان کي طرف خروج کريں گے اور مسابقت کے دو گھوڑوں کي مانند ايک ساتھ کوفہ ميں داخل ہونگے اور بني فلاں کي نابودي ان کے ہاتھوں ہوگي"- (6)
2- کوفہ ميں بارہ مسلح لشکر:
امام باقر(ع) فرماتے ہيں: "ابقع خروج کرکے جنگي وسائل اور اوزاروں کي حامل جماعت سے مل کر لڑتا ہے اور اخوص (7) يعني سفياني ان دونوں کے خلاف لڑےگا اور دونوں کو شکست دے گا؛ اس کے بعد منصور اپنے لشکر کے ہمراہ شوکت اور طاقت کے ساتھ صنعا سے خروج کرے گا، زرد پرچموں اور رنگ دار لباس کے ساتھ سفياني کے خلاف نبرد آزما ہوگا اور سفياني اس کو انہيں قديم روشوں سے شکست دےگا- اس زمانے ميں بارہ پرچم کوفہ ميں نصب ہونگے- امام حسن(ع) (يا امام حسين(ع)) کي اولاد سے ايک مرد، جو لوگوں کو اپنے والد کي طرف بلائے گا، کوفہ ميں مارا جائے گا اور مُواليوں ميں سے ايک شخص خروج کرے گا جس کا وصف ظاہر ہے اور وہ کشت و خون ميں اسراف اور زيادہ روي کرے گا اور سفياني کے ہاتھوں مارا جائے گا"- (8)
3- کوفہ ميں سفياني کي نسل کشي
اميرالمۆمنين(ع) سفياني کي نسل کشي کے بارے ميں فرماتے ہيں: "مشرق کي طرف بھيجاگيا سفياني لشکر کوفہ ميں سترہزار افراد کا قتل عام کرے گا؛ تين سو خواتين کا پيٹ پھاڑے گا اور کوفہ ميں داخلے کے وقت بڑي تعداد ميں لوگوں کو قتل کرے گا"- (9) (جاری ہے)
جوالے جات:
1- طبري، دلائل الامامـة، ص466، ح450-
2- کمالالدّين، ج2، ص651-
3- مسعودي، اثبات الوصيّـة، ص226-
4- خاتون آبادي، کشف الحقّ، ص173، خ29-
5- نعماني، الغيبـة، ص255-
6- وہي ماخذ-
7- اخوص، از القاب سفياني به معناي: چشم ريز، چشمش به گودي نشسته و کسي که يک چشمش کوچکتر از چشم ديگر او باشد- [ابن منظور، لسانالعرب: ج 4، ص244]-
8- مروزي، الفتن، ج1، ص291، ج849- معجم احاديث المهدي ج 3 ص 276-
9- عقدالدّرر، ص92-
source : tebyan