اردو
Friday 15th of November 2024
0
نفر 0

نعت رسول مقبول (ص)

جہاں کے آقا کو دیکھنا ہو محمد مصطفی کو دیکھو جو اسوہ حق کو دیکھنا ہو محمد مصطفی کودیکھو جہل کی ظلمت سے سب بشر کو نجات دی ہے میرے نبی نے علم کے سورج کو دیکھنا ہو محمد مصطفی کودیکھو یتیم و بے کس غریب ونادار د
نعت رسول مقبول (ص)

جہاں کے آقا کو دیکھنا ہو محمد مصطفی کو دیکھو     جو اسوہ حق کو دیکھنا ہو محمد مصطفی کودیکھو
 جہل کی ظلمت سے سب بشر کو نجات دی ہے میرے نبی نے     علم کے سورج کو دیکھنا ہو محمد مصطفی کودیکھو
 یتیم و بے کس غریب ونادار در پیمبر کھلا ہے سب پر     سخی عالم کودیکھنا ہو محمد مصطفی کو دیکھو
 حبیب ہیں آپ تو خدا کے بنے ہیں محبوب دوجہاں کے     دلوں کے حاکم کو دیکھنا ہو محمد مصطفی کو دیکھو
 بشرکی صورت میں آپ آئے مگر ہیں باتیں سبھی خداکی     خدا کے مظہر کو دیکھنا ہو محمد مصطفی کو دیکھو
 بیان کیسے میں کرسکوں گا میرے محمد کی رفعتوں کو     جو راز خالق کو دیکھنا ہو محمد مصطفی کو دیکھو
 میرے پیمبر سے کوئی پوچھے دکھادو دنیا میں آپ جیسے     کہا محمد کو دیکھنا ہو تو تم میرےمرتضی کودیکھو
 حسین نے دین کو بچایا لٹاکے کربل میں اپنا سب کچھ     جو حق پہ مرنے کو دیکھنا ہو نواسہ ئ مصطفی کودیکھو
 وجود ہے گرجہاں کا عابد سبھی ہیں صدقے میرے نبی کے     تو اپنے محسن کو دیکھنا ہو محمد مصطفی کو دیکھو


source : alhassanain
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

امام زمانہ(عج) سے قرب پیدا کرنے کے اعمال
نعت رسول مقبول (ص)
حضرت امام زین العابدین (رض) کے اخلاق کریمہ بے مثال
وصیت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا
سیدہ سلام اللہ علیھا کی والدہ افضل النساء ہیں
امام زین العابدین علیہ السلام اور عبادت
حضرت فاطمۃ الزہرا ؑ بطور نمونہ عمل
نمونہ طِبِّ روحی امام جعفر صادق
بعثت رسول اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)
امام رضا علیہ السلام کی چند نصحتیں اور فرامین

 
user comment