اردو
Sunday 24th of November 2024
0
نفر 0

خود شناسی کے اصول

گھر میں ایک جگہ بیٹھ جاؤ اور گھر والوں سے کھہ دو کہ کوئی بھی مجھے ڈسٹرب نہ کرے جگہ جتنی پر سکون و آرام دہ ھو اور تم بھی جس قدر آرام سے ھو کسی قسم کی جلدی نہ ھو اتنا ھی بھتر ھے جب تم کسی کام کو کرنا چاھو تو اس کی بنیاد ی شرط یہ ھے کہ تمھارا ذھن بھت پر سکون ھو کوئی شور وغل نہ ھو ، حواس جمع ھوں ، تمھارا ذھن کسی بھی جسمانی ضرورت کا محتاج نہ ھو ۔ اس کے ساتھ ھی اپنے پاس ( گندمی رنگ کا ) کافی مقدار میں کم قیمت کاغذ اور فاوٴنٹن پن بھی رکہ لو ، ھم نے کم قیمت کا غذ کو اس لئے کھا تاکہ اس کے خرچ کرنے میں
خود شناسی کے اصول

گھر میں ایک جگہ بیٹھ جاؤ اور گھر والوں سے کھہ دو کہ کوئی بھی مجھے ڈسٹرب نہ کرے جگہ جتنی پر سکون و آرام دہ ھو اور تم بھی جس قدر آرام سے ھو کسی قسم کی جلدی نہ ھو اتنا ھی بھتر ھے جب تم کسی کام کو کرنا چاھو تو اس کی بنیاد ی شرط یہ ھے کہ تمھارا ذھن بھت پر سکون ھو کوئی شور وغل نہ ھو ، حواس جمع ھوں ، تمھارا ذھن کسی بھی جسمانی ضرورت کا محتاج نہ ھو ۔ اس کے ساتھ ھی اپنے پاس ( گندمی رنگ کا ) کافی مقدار میں کم قیمت کاغذ اور فاوٴنٹن پن بھی رکہ لو ، ھم نے کم قیمت کا غذ کو اس لئے کھا تاکہ اس کے خرچ کرنے میں تم کو تکلیف نہ ھو اور تم احتیاط سے نہ کام لینے لگو اور فاؤنٹن پن کی قید اس لئے لگائی ھے کہ اس وقت ھزاروں روحانی و نفسانی عوامل آپ کو گھیرے میں لئے ھوں گے تاکہ تم اپنے مقصد یعنی مطالعھٴ نفس سے منصرف نہ ھو جاؤ !!! اس کے بعد تمھارے ذھن میں آج یاگزرے ھوئے کل کے سلسلہ میں جتنے بھی احساسات و جذبات رھے ھوں ان کی ایک فھرست بنا ڈالو ۔ فھرست مکمل کرنے کے بعد ان جذبات کو ایک ایک کر کے سوچو اور ھر فکر کی مناسبت سے جو بھی خیالات تمھارے ذھن میں آئیں ان سب کو لکھتے جاؤ چاھے وہ جتنے طولانی ھوں ۔

 

جب تم اس دن کے اپنے اعمال و افکار و احساسات کو بتائے ھوئے طریقے کے مطابق لکہ چکو تو اپنے سامنے حب نفس ،گوشہ نشینی تکبر اور ۔ ۔ ۔ کو رکھو اس کے بعد اپنی نظر کے سامنے ایک ایک کر کے تمام اعمال ، افکار ، احساسات کو لاؤ اور پھر اپنے نفس سے سوال کرو :

یہ عمل ان احساسات کے ساتھ کس وجہ سے تھا ؟ کس نے اس کے لئے ابھارا تھا ؟

 

اور اس مطالعہ نفس کا اصلی مقصد یہ ھے کہ مریض کی روحانی شخصیت میں اتنا تغیر پیدا کر دیا جائے جتنے سے اس کی زندہ روحانی طاقت اس کو اس کے عصبی حالات سے نجات دلا سکے اور اس کے نفسیاتی تضاد کو دور کر سکے اور وہ اپنے اندر جدید شخصیت کا احساس کر سکے ۔ اور اپنی زندگی میں نئے مقاصد و معانی پیدا کر سکے ۔ یعنی مختصر طور سے اس طرح سمجھئے کہ اپنی زندگی میں اپنی ذات کے  لئے نئے طریقے ایجاد کر سکے ۔ جو سابق طریقوں سے مختلف ھوں ۔


source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کیا علم خدا کی موجوده زمانه کے موسم شناسی اور ...
عبادت اور خدا کا ادراک
قیامت کی ضرورت کا نتیجہ بحث
خدا کی نعمتوں سے صحیح فائدہ اٹھانے کی ضرورت
اسلام کا قانون
دعا توحید کے دائرہ میں
باب تقلید
[دین اور سیاست] نظریہ ولا یت فقیہ
ولایت ہی امتِ مسلمہ و ملتِ تشیع کے لئے نکتۂ اتحاد ...
علم کا مقام

 
user comment