اردو
Friday 17th of May 2024
0
نفر 0

اپنے دل کے دائمي بتوں کو توڑ ڈالو

کيا آپ جانتے ہيں کہ بت کي کلي سي تعريف کيا ہے ؟ بت ہر اس شخص يا چيز کا نام ہے کہ جس کو دنياوي کام کاج کے حل ميں آپ مۆثر جانتے ہيں اور ايک لمحہ کے ليۓ يا مسلسل اس فکر ميں رہتے ہيں کہ وہ آپ کے کام آ سکتا ہے - ايک انسان اس وقت ہمارے ليۓ بت بن جاتا ہے جب ہم يہ سوچيں کہ يہ انسان خدا کي م
اپنے دل کے دائمي  بتوں کو توڑ  ڈالو

کيا آپ جانتے ہيں کہ بت کي کلي سي تعريف کيا ہے ؟

بت ہر اس شخص يا  چيز کا نام ہے کہ جس  کو دنياوي کام کاج کے حل ميں  آپ مۆثر جانتے ہيں  اور ايک لمحہ  کے ليۓ يا مسلسل اس فکر ميں رہتے ہيں کہ وہ آپ کے کام آ سکتا ہے - ايک انسان اس وقت ہمارے ليۓ بت بن جاتا ہے جب ہم يہ سوچيں کہ يہ انسان خدا کي مانند ہمارے ليۓ کام انجام دے گا - يعني اس شخص سے بھي ہميں وہ کچھ ملتا ہے جو خدا ہميں عطا کرتا ہے -

جس بت کو بھي ہم اپنے ذہن ميں پاليں  اور اس کي پوجا کرنے لگ جائيں وہ بہت جلد ہمارے ليۓ وبال جان بن جاتا ہے اور ہمارے ايمان کے ليۓ ايک بہت بڑا خطرہ بن کر ہماري دنياوي اور اخروي زندگي کو ويران کرکے رکھ ديتا ہے - اس سارے معاملے ميں بدقسمتي کي بات يہ ہوتي ہے کہ اس گناہ  کبيرہ کو ہم نے خود جنم ديا ہوتا ہے اور اس ميں کوئي حکمت بھي شامل نہيں ہوتي ہے -

اس موضوع پر مزيد  بحث کرتے ہوۓ ہم يہ جاننے کي کوشش کرتے ہيں کہ ہم نے اپني زندگيوں ميں  کن شرک آلود پرستش کو جگہ دے رکھي کہ جن کے بارے ميں ہم خود بھي آگاہ نہيں ہيں -

بت پرستي کي علامات

شرک اور بت پرستي ايسے باطل افعال ميں سے ہيں کہ انسان ايک تسلسل کے ساتھ جن کا مرتکب ہوتا ہے اور ان ميں سرگرم ہونے سے دنيا اور آخرت  ميں خدا کي سعادت اور نعمتوں سے خود کو محروم کرتا ہے -

اس لحاظ سے ديکھا جاۓ تو يہ بات ہمارے سامنے روشن ہے کہ تمام انبياء کرام اور رہبران الہي کي ذمہ داري ، عوام الناس کو ايک خدا  کي پہنچان کراتے ہوۓ ، يکتاپرستي کي دعوت اور بت پرستي   سے مبارزہ تھي - تمام کے تمام انبياء نے ہر دور کے انسان کو ايک خدا کي عبادت کي تلقين کي - خدا تعالي کي ہي ذات ہے جو تمام کائنات کي مالک ہے اور انسان کو اپني ہر مشکل ميں صرف اور صرف اسي ذات سے رجوع کرنا چاہيۓ - (جاري ہے )


source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

غیر خدا کی قسم کھانا
مغرب کی حیوان پرستی اور انسان دشمنی
غیرمسلموں کی نظر میں مہدی (عج )کا تصور
اللہ کو قرضِ حسنہ دیجے!
عثمانیوں اور انقلاب حجاز سے شریف حسین كی مخالفت
عصرِ جدیدمیں وحی کی ضرورت
مسئلہ امامت
کائنات کو تشکیل دینے والا ابتدائی ماده کیا ھے؟ اس ...
پروردگار کی قدرت قاہرہ
ابتدائے اسلام میں خواتین کا کردار

 
user comment