اردو
Sunday 25th of August 2024
0
نفر 0

دمشق کے زینبیہ علاقے میں چار دھشتگردانہ حملے، 30 افراد شہید

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان دھماکوں میں 30 افراد شہید اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں۔ اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چند گھنٹے قبل دمشق کے زینبیہ علاقے کو چار بم دھماکوں نے ہلا کر رکھ دیا۔ شام کے ٹی وی چینل دنیا نے خبر دیتے ہوئے کہا کہ دمشق کے زینبیہ علاقے میں التین روڈ پر پہلے ایک کار بم دھماکہ کیا گیا جس کے بعد تین خو
دمشق کے زینبیہ علاقے میں چار دھشتگردانہ حملے، 30 افراد شہید
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان دھماکوں میں 30 افراد شہید اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چند گھنٹے قبل دمشق کے زینبیہ علاقے کو چار بم دھماکوں نے ہلا کر رکھ دیا۔
شام کے ٹی وی چینل دنیا نے خبر دیتے ہوئے کہا کہ دمشق کے زینبیہ علاقے میں التین روڈ پر پہلے ایک کار بم دھماکہ کیا گیا جس کے بعد تین خود کش حملہ آوروں نے اس روڈ اور الفاطمیہ روڈ پر خود کو بم دھماکوں سے اڑا دیا۔
چشم دید گواہوں کا کہنا ہے کہ ان دھشتگردانہ واقعات میں دسیوں افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان دھماکوں میں 30 افراد شہید اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے شہادتوں میں اضافہ کا خدشہ پایا جاتا ہے۔
اعماق نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ دھشتگردانہ کاروائیاں داعشی عناصر نے انجام دی ہیں۔
واضح رہے کہ دھشتگرد ٹولے داعش نے تین ہفتہ قبل بھی زینبیہ کے علاقے میں کار بم دھماکہ کیا تھا جس کے باعث دسیوں افراد شہید ہوئے تھے۔
ادھر صوبہ حمص میں بھی آج ایک شیعہ بستی میں ہوئے دو کار بم دھماکوں کی وجہ سے 46 افراد شہید ہوئے ہیں۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

وہابی فرقہ صہیونیوں سے بدتر
اسلامی مشرق وسطی. انقلاب سعودی سرحدیں بھی پار ...
انڈونیشیا کے دار الحکومت میں بم دھماکے، سات ...
اسرائیل: اسرائیل میں صلاحیت نہیں ہے کہ وہ ایران ...
روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام اور عالمی برادری کی ...
پچاس سال بعد يمن میں مجالس عزا كا انعقاد
بعثیوں سے متعلق ٹی وی چینل میں مرجعیت کی توہین
مراكش كی جانب سے اسلام ہراسی كا مقابلہ كرنے كا ...
اسلامك يونيورسٹی ملائشياء؛ اسلامی خطی نسخوں كے ...
پاكستان كی ميزبانی میں بين الاقوامی اسلامی ...

 
user comment