اردو
Sunday 24th of November 2024
0
نفر 0

قم کی دینی درسگاہ کو ہمیشہ ایک انقلابی درسگاہ اور انقلاب کا گہوارہ باقی رہنا چاہیے

قم کے دینی مرکز کے ہزاروں طلبہ اور اساتذہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسلامی انقلاب کی کامیابی میں حوزہ علمیہ قم کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ رہبر انقلا
قم کی دینی درسگاہ کو ہمیشہ ایک انقلابی درسگاہ اور انقلاب کا گہوارہ باقی رہنا چاہیے

۔ قم کے دینی مرکز کے ہزاروں طلبہ اور اساتذہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسلامی انقلاب کی کامیابی میں حوزہ علمیہ قم کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے ملک کے دینی تعلیمی مراکز کو انقلاب سے دور کرنے کی بعض کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ملک کی دینی درسگاہوں اور یونیورسٹیوں دونوں نے انقلاب اسلامی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اسلامی انقلاب کی کامیابی میں یونیورسٹیوں کے موثر کردار کو علما کی جدوجہد کا مرہون منت قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ یقینا علما کی جدوجہد نہ ہوتی تو یونیورسٹی طلبا کے مظاہرے یونیورسٹیوں کے احاطے میں محدود ہوکے رہ جاتے اور وہیں پر ختم ہوجاتے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسلامی انقلاب کی کامیابی میں علما کی جدوجہد کی خصوصیات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ علما کی جدوجہد ملک گیر بھی تھی اور موثر بھی۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ قم کی دینی درسگاہ دو حصوں ، مرجعیت اور طلبہ پر مشتمل ہے جس میں مرجع کی حیثیت سے امام خمینی رحمت اللہ علیہ اعلامیے جاری کرتے اور تقاریر کرتے تھے لیکن امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی تقاریر اور ان کے نظریات کو معاشرے اور ملک کے دور دراز ترین علاقوں تک پہنچانے والے دینی طالبعلم ہی تھے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اگر قم کی دینی درسگاہ نہ ہوتی تو امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی جدوجہد شاید کامیاب نہ ہوتی اسی سے اسلامی انقلاب کی تشکیل اور اس کے دوام میں قم کی دینی درسگاہ کی اہمیت کا پتہ چلتا ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے قم کی دینی درسگاہ کو امام خمینی رحمت اللہ علیہ اور اسلامی انقلاب کے قیام کے درمیان اہم ترین واسطہ قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی میں حوزہ علمیہ قم کے نمایاں اور بے مثال کردار کے پیش نظر ، آج انقلاب سے دوری کی باتیں کی جارہی ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات پر تاکید فرمائی کہ دینی درسگاہوں میں انقلاب سے دوری کی کسی بھی کوشش کو خطرہ سمجھا جائے اور حکمت آمیز طریقے سے اس خطرے کا مقابلہ کیا جائے تاکہ قم کی دینی درسگاہ ہمیشہ ایک انقلابی درسگاہ اور انقلاب کا گہوارہ باقی رہے اور اس کی انقلابی سوچ اور تحریک فروغ پاتی رہے۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

اسلام وعلوم
چارلی ایبڈو نے ایک بار پھر اسلام اور مسلمانوں کی ...
خمس کے تفصیلی مسائل بتا دیجیے
زکوٰة نہ دینے کا بیان
نماز کی اہمیت اور فوائد
کمیٹی میں ڈالے گئے پیسے پر خمس کا کیا حکم ہے؟
فلسفہٴ نماز
جھاد
تقلید کیا ھے
دنیا کی حقیقت

 
user comment