اردو
Sunday 25th of August 2024
0
نفر 0

افغانستان: برآمدات کے لئے ہندوستان کا فضائی راستہ استعمال کیا جائے گا

کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے افغان تاجر برادری سے کہا ہے کہ وہ اپنا سامان تجارت برآمد کرنے کے لئے ہندوستان کی فضائی حدود سے فائدہ اٹھایں۔ افغانستان کے چیمبر آف کامرس کے نائب سربراہ "خان جان الکوزی" نے بتایا ہے کہ صدرمحمد اشرف غنی نے یہ فی
افغانستان: برآمدات کے لئے ہندوستان کا فضائی راستہ استعمال کیا جائے گا

کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے افغان تاجر برادری سے کہا ہے کہ وہ اپنا سامان تجارت برآمد کرنے کے لئے ہندوستان کی فضائی حدود سے فائدہ اٹھایں۔ افغانستان کے چیمبر آف کامرس کے نائب سربراہ "خان جان الکوزی" نے بتایا ہے کہ صدرمحمد اشرف غنی نے یہ فیصلہ، پاکستان کی جانب سے اسپین بولدک بارڈر کو بند کئے جانے کے اقدام کے بعد کیا ہے۔

افغانستان کے صدر کا کہنا ہے کہ افغان تاجر برادری کو چاہیے کہ زرعی پیداوار اور پھلوں کی برآمدات کے لئے ہندوستان کا فضائی راستہ استعمال کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر اشرف غنی کے چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام ہوائی اڈوں تک زرعی اجناس اور پھلوں کی منتقلی کے لئے کرائے کی مد میں افغان تاجروں سے لی جانے والی رقم کو نصف کر دیا جائے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے اسپین بولدک کے بارڈر کو جو دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا واحد راستہ شمار ہوتا ہے، سیل کر دیا ہے۔ افغان ذرا‌ئع کا کہنا ہے کہ بارڈر کھولنے کے مقصد سے انجام پانے والی گفتگو کا ابھی تک کوئی خاطر خواہ نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔

افغانستان پھلوں اور خشک میوہ جات کی پیداوار کے لحاظ شہرت رکھتا ہے تاہم پاکستان کی جانب سے ڈالی جانے والی مبینہ سرحدی رکاوٹوں کے سبب ہرسال بڑی مقدار میں پھل ضا‌ئع ہو جاتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کابل اور اسلام آباد کے درمیان سرحدی چپقلش کا نقصان افغان تاجروں اور کاشتکاروں کو برداشت کرنا پڑ رھا ہے۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

وہابی فرقہ صہیونیوں سے بدتر
اسلامی مشرق وسطی. انقلاب سعودی سرحدیں بھی پار ...
انڈونیشیا کے دار الحکومت میں بم دھماکے، سات ...
اسرائیل: اسرائیل میں صلاحیت نہیں ہے کہ وہ ایران ...
روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام اور عالمی برادری کی ...
پچاس سال بعد يمن میں مجالس عزا كا انعقاد
بعثیوں سے متعلق ٹی وی چینل میں مرجعیت کی توہین
مراكش كی جانب سے اسلام ہراسی كا مقابلہ كرنے كا ...
اسلامك يونيورسٹی ملائشياء؛ اسلامی خطی نسخوں كے ...
پاكستان كی ميزبانی میں بين الاقوامی اسلامی ...

 
user comment