اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

پارلیمانی انتخابات میں حزب اللہ کی کامیابی کا خوف؛ حضرت امام خمینی (رہ) کے خلاف توہین آمیز مضمون کی اشاعت

14 مارچ نامی سیاسی اتحاد اور مقتول وزیراعظم «رفیق الحریری» کے بیٹے سے وابستہ روزنامے «المستقبل» نے اپنے ایک مضمون میں انقلاب اسلامی کے رہبر کبیر حضرت امام خمینی (رہ) کی توہین کی ہے. اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی - ابنا کی رپورٹ کے مطابق، اس توہین آمیز مضمون میں - جو «ہادی الامین» کے قلم سے لکھا گیا ہے - دعوی کیا گیا ہے کہ امام خمینی (رہ) کی آمد اور انقلاب اسلامی کی کامیابی خطے کے لئے ایک نامطلوب ضیافت تھی!.

اس مضمون نے - جو امام خمینی (رہ) کی انتقال کی بیسویں برسی کےدو روز بعد شائع ہوا ہے- ولایت فقیہ کے ترقی یافتہ نظریئے کو مشکوک بنانے کی کوشش کی ہے اور مضمون نگار نے تاریخی حقائق کی تحریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ «آیت اللہ خمینی نے ایرانی عوام کو نظریہ ولایت فقیہ قبول کرنے پر مجبور کیا!» .

مغرب نواز روزنامے «المستقبل» نے لبنان کے پارلیمانی انتخابات کی آمد آمد پر حزب اللہ اور 8 مارچ نامی سیاسی اتحاد کی کامیابی کے خوف سے حضرت امام خمینی (رہ) کی توہین کا سہارا لیتے ہوئے لبنانی عوام کو گمراه کرنی اور ملکی رائی عامه کو منحرف کرنی کی غرض سی - لکھا ہے کہ: آیت اللہ خمینی نے مجلس خبرگان کے تعاون سے نامحدود اختیارات حاصل کئے جو امام زمانہ کے اختیارات سے بھی زیادہ وسیع تھے!.

سعد حریری سے وابستہ اس روزنامے نے اپنے توہین آمیز مضمون میں دعوی کیا ہے کہ امام (رہ) کے دور میں عوام کے اموال اور سرمایون میں سرکاری عمل دخل بڑھ گیا اور اس وقت حکومت اپنے مخالفین کو گرفتار، ہراساں اور جلاوطن  کیا کرتی تھی.

یہ مضمون ایسے حال میں شائع ہوا ہے کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد لبنان کی تحریک مزاحمت نے امام خمینی (رہ) کےفرامین و ارشادات سے استفادہ کرتے ہوئے بیروت تک کے لبنانی علاقوں پر قابض صہیونی افواج کا مقابلہ کیا اور صہیونیون کو لبنان کی سرزمین سے نکال باہر کیا.

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ لبنان، فلسطین اور خطے کے دیگر ممالک کے عوام آچ  - پہلے سے کہیں زیادہ امام خمینی (رہ) کی شخصیت سے متأثر ہیں اور عالمی استعمار و صہیونیت سے وابستہ قوتیں اور ان کے کتھ پتلی قلم فروش - جو امام (رہ) کے افکار و نظریات کے فروغ اور اثرگزاری سے خائف ہیں - اس طرح کے بے بنیاد اور سراسر جھوٹے مضامین کے ذریعے معاصر تاریخ کی عظیم ترین اسلامی شخصیت کی حیثیت کو مخدوش کرنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں. 


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=160229
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...
افغانستان میں 80 وہابی دہشتگرد ہلاک
گزشتہ سالوں میں قرآن مجيد پر فروش ترين كتاب رہی ...
اسكاٹ لينڈ كے مسلمانوں كی جانب سے اسرائيلی ...
شہدائے منٰی کی برسی کے موقع پر بلتستان میں تعزیتی ...

 
user comment