اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال

فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال

کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی لیبر پارٹی کے سربراہ اسحاق ہرتزوک نے کہا ہے کہ امریکہ نے غزہ کے خلاف پچاس روزہ جنگ میں فلسطینیوں کے خلاف حملوں میں استعمال ہونے والے تمام ہتھیار فراہم کئے تھے- اسرائیل کی لیبر پارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی سلامتی کیلئے تل ابیب - واشنگٹن تعلقات، بہت ضروری ہیں اور ان تعلقات کیلئے سیاسی عمل جاری رکھے جانے کی بھی ضرورت ہے- ہرتزوک نے یہ بیان، امریکہ پر اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی تنقید کے بعد دیا ہے- ہرتزوک نے کہا ہے کہ بنیامین نیتن یاہو اگر اسرائیل کے مفادات کے تحفظ میں امریکی کردار کی اہمیت سے ناواقف ہیں تو انھیں اسرائیل کی وزارت عظمی کے عہدے مستعفی ہوجانا چاہیئے- اسرائیل کی لیبر پارٹی کے سربراہ اسحاق ہرتزوک نے کہا ہے کہ بنیامین نیتن یاہو، فلسطینیوں کو اکساکر اسرائیل کو مزید گوشہ نشینی میں پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں- اس سے قبل بھی اسرائیل کی لیبر پارٹی کے سربراہ اسحاق ہرتزوک نے بنیامین نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھوں نے غربت اور اسرائیل کی تباہ حال معیشت کو بہتر بنانے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا- دوسری جانب اخبار ہاآرتص نے لکھا ہے کہ بنیامین نیتن یاہو، شام کے جنوبی علاقے قنیطرہ میں حزب اللہ کے مجاہدوں پر حملہ کرکے امریکی کانگریس سے خطاب پر اصرار اور غرب اردن میں صیہونی آباد کاری کی توسیع پر تاکید کرکے عالمی سطح پر اسرائیل کی ساکھ کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں-


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...
افغانستان میں 80 وہابی دہشتگرد ہلاک
گزشتہ سالوں میں قرآن مجيد پر فروش ترين كتاب رہی ...
اسكاٹ لينڈ كے مسلمانوں كی جانب سے اسرائيلی ...
شہدائے منٰی کی برسی کے موقع پر بلتستان میں تعزیتی ...

 
user comment