اردو
Monday 23rd of December 2024
0
نفر 0

عظمت و منزلت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا معصومین علیہم السلام کی نظر میں

۱۔معرفت زہراعلیہا السلام کی اہمیت

امام جعفرصادق - نے فرمایا:جس نے جناب فاطمہ =کی حقیقی معرفت حاصل کر لی بیشک اس نے شب قدر کو درک کرلیا ۔﴿۱﴾

۲۔محبت فاطمہ =کے اثرات

رسول فرماتے ہیں:جو میری بیٹی فاطمہ =کو دوست رکھے گا، وہ جنت میں میرے ساتھ ہوگا اور جو ان سے عداوت کرے گا وہ جہنم میں ہوگا۔﴿۲﴾

۳۔آپ (ص)کی اطاعت

امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں:جناب فاطمہ =کی اطاعت پروردگار کی تمام مخلوقات ،جنات ،انسان ،پرندوں، درندوں ،انبیائ اور فرشتوں پر واجب ہے ۔﴿۳﴾

۴۔جناب فاطمہ کے حکم کی تعمیل 

رسول نے فرمایا:اے علی! فاطمہ تمہیں جس کام کے انجام دینے کے لئے کہیں تم اسے انجام دو، اس لئے کہ میں نے انھیں بعض چیزوں کا حکم دیا ہے جن کا حکم جبریل نے مجھے دیا تھا۔﴿۴﴾

۵۔خلقت فاطمہ  =

رسول فرماتے ہیں:بے شک فاطمہ =ایک حور ہیں، جنھیں انسان کی صورت میں خلق کیا گیا ہے۔﴿۵﴾

۶۔فاطمہ نام کیوں؟

رسول ارشاد فرماتے ہیں:میں نے اپنی بیٹی کا نام فاطمہ رکھا ہے اس لئے کہ خدا وند، فاطمہ (ص)اور ان کے چاہنے والوں کو آتش جہنم سے دور رکھے گا۔﴿۶﴾

۷۔ نام فاطمہ =کے اثرات

امام موسیٰ کاظم علیہ السلام نے فرمایا:جس گھر میںکوئی محمد ، احمد، علی ،حسن ،حسین ،جعفر ،طالب، عبد اللہ اور عورتوں میں فاطمہ نام کا ہوگا،اس گھر میں فقر اور غربت نہیں آسکتی۔﴿۷﴾

..................................

۱۔ بحار الانوار،ج۳۴،ص۵۶.        ۲۔بحار الانوار،ج۷۲،ص۶۱۱.

۳۔ دلائل الامامۃ،ص۸۲.        ۴۔بحار الانوار،ج۲۲،ص۴۸۴.

۵۔بحار الانوار،ج ۸۷،ص۲۱۱.        ۶۔ فروع کافی،ج۶،ص۹۱.

۷۔عیون اخبار الرضا (ع)،ج۲،ص۵۶۴.        

۸۔نام فاطمہ =کا احترام 

امام جعفر صادق علیہ السلام نے اس شخص سے فرمایا جس نے اپنی بیٹی کانام فاطمہ رکھا تھا: جبکہ تم نے اس کانام فاطمہ رکھا ہے تو اسے برا بھلا نہ کہنا،ملامت نہ کرنا اور اسے نہ مار نا۔﴿۱﴾

۹۔بہترین نمونہ عمل 

امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف فرماتے ہیں:دختر رسول خدا (ص) فاطمہ زہرا  = میرے لئے بہترین نمونہ عمل ہیں۔﴿۲﴾

۰۱۔ بہترین مدد گار

رسول نے حضر ت علی علیہ السلام سے جناب فاطمہ =کے بارے میں سوال کیا تو آپ (ع)نے فرمایا:فاطمہ= اطاعت اور بندگی خدا میںمیری بہترین مدد گار ہیں۔﴿۳﴾

۱۱۔سب سے زیادہ عزیز

رسول نے فرمایا:فاطمہ (ص)میرے نزدیک سب سے زیادہ عزیز ہیں۔﴿۴﴾

۲۱۔نور چشم اور میوۂ دل

رسول فرماتے ہیں:فاطمہ (ص)میرا پارۂ تن، آنکھوں کا نور اور میوۂ دل ہیں۔﴿۵﴾

۳۱۔فاطمہ = کی رضا اور ناراضگی

رسول نے ارشاد فرمایا:بیشک پروردگار فاطمہ کی ناراضگی سے ناراض اور ان کی خوشنودی اور رضا سے راضی اور خوشنود ہوتا ہے۔﴿۶﴾

۴۱۔ دشمن فاطمہ = جہنمی ہے 

رسول اسلام نے فرمایا:اے فاطمہ !اگر تمام انبیائے الٰہی اورملائکہ مقرب، تمہارے حق کو غصب کرنے والے حاسد اور کینہ توز کی شفاعت کریں پھر بھی پروردگارعالم ہرگز اسے آتش جہنم سے نجات نہ دے گا ۔﴿۷﴾

۵۱۔ستارہ درخشاں

امام جعفر صاد ق علیہ السلام فرماتے ہیں:فاطمہ = دنیا کی عورتوں کے درمیان ایک درخشاں ستارہ ہیں۔﴿۸﴾

۶۱۔ عورتوں کی سردار

امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:فاطمہ علیہاالسلام دنیا کی اولین و آخرین تمام عورتوں کی سردار ہیں۔﴿۹﴾

۷۱۔ تسبیح زہرائ سلام اللہ علیہا

امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا:حمد و ثنائے پروردگار میںتسبیح فاطمہ =سے برتر عبادت نہیں ہے ۔﴿۰۱﴾

۸۱۔فاطمہ =پر درود و سلام

امام علی رضا علیہ السلام فرماتے ہیں :سب سے پہلی خاتون، جن کے لئے تابوت بنایا گیا، وہ فاطمہ زہرا دختر رسول خدا (ص) ہیں ۔درود و صلوات خدا ان پراور ان کے پدر بزرگوار پر اور ان کے شوہر اور فرزندوں پر۔﴿۱۱﴾

۹۱۔دشمنان فاطمہ =پر خدا کی لعنت

رسول نے ارشاد فرمایا:خدا کی لعنت ہو اس شخص پر جو میرے بعد میری بیٹی پر ستم کرے اور اس کا حق غصب کرے اور اسے شہید کرے۔﴿۲۱﴾

۰۲۔زیارت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا

رسول فرماتے ہیں :جس نے فاطمہ کی

............................................

۱۔ فروع کافی،ج۶،ص۸۴.          ۲۔بحار الانوار،ج ۳۵،ص۰۸۱.

۳۔بحار الانوار،ج ۳۴،ص۷۱۱.

۴۔۵ ۔امالی شیخ مفید (رح) ،ص۹۵۲.        ۶۔ امالی شیخ مفید (رح)،ص۹۴.

۷۔بحار الانوار،ج ۶۷،ص۴۵۳.    ۸۔اصول کافی،ج ۱،ص۵۹۱.

۹۔معانی الاخبار،ص ۷۰۱.        ۰۱۔ فروع کافی، ج۳،ص۳۴۳.

۱۱۔بحار الانوار،ج ۸۷،ص۹۴۲.    ۲۱۔ بحار الانوار،ج ۳۷،ص۴۵۳.

زیارت کی گویا اس نے میری زیارت کی ۔﴿۱﴾

۱۲۔میں تم سے ہوں

رسول نے جناب فاطمہ (ص)سے فرمایا:اے فاطمہ(ص)!تم مجھ سے ہو اور میں تم سے ہوں۔﴿۲﴾

۲۲۔تمہارا باپ تم پر قربان

رسول اکرم نے فرمایا:اے فاطمہ !تمہارا باپ تم پر قربان ہو جائے۔﴿۳﴾

۳۲۔جنت کی خوشبو

رسول خدا نے فرمایا:فاطمہ انسان کی صورت میں ایک حورہیں ۔میں جب بھی جنت کی خوشبو کا مشتاق ہوتا ہوںاپنی بیٹی فاطمہ سے خوشبا حاصل کرتا ہوں۔﴿۴﴾

۴۲۔فاطمہ(ص) ، قلب رسول خدا 

حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں:حسن (ع)و حسین (ع) اس امت کے نواسے ہیں اوریہ دونوں رسول (ص)کے لئے آنکھ اور میں آنحضرت(ص) کے ہاتھ اور فاطمہ (ص)آپ(ص) کے دل کے مانند ہیں۔﴿۵﴾

۵۲۔فاطمہ (ص)،باعث فخر علی علیہ السلام

حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا:میں بتول کا شوہر ہوں وہی بتول جو کائنات کی تمام عورتوں کی سردار ہیں۔﴿۶﴾

۶۲۔زہرا (ص)، ستارۂ زہرہ

رسول خدا نے فرمایا:میں سورج، علی (ع)چاند ، فاطمہ (ص) ستارۂ زہرہ اور حسن (ع)و حسین (ع)نور افشانی کرنے والے ستارے فرقدان ہیں۔﴿۷﴾

﴿فرقد :قطب شمالی کے قریب ایک روشن ستارہ کا نام ہے اور اسی کے پہلو میں ایک دوسرا ستارہ ہے جو اس سے کم روشن ہوتا ہے اور یہ دونوں فرقدان کہلاتے ہیں،مصباح اللغات﴾

۷۲۔ایمان فاطمہ(ص)

رسول خدا نے فرمایا:اے سلمان!بے شک پروردگار نے میری بیٹی فاطمہ (ع)کے دل ، اعضائ و جوارح کو ایمان و یقین سے پر کردیا ہے۔ اسی وجہ سے وہ اطاعت و عبادت خدا میں اتنی زیادہ کوشاں رہتی ہیں۔﴿۸﴾

۸۲۔زیارت شہدائ

امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:جناب فاطمہ (ص)ہر شنبہ کی صبح شہدائے احد کے مزار پر جایا کرتی تھیں۔﴿۹﴾

۹۲۔فاطمہ (ص)کی خوشبو

رسول اعظم نے فرمایا:انبیائ کی خوشبو بہی کی خوشبو ،حوروں کی خوشبو یاسمین کی اور فرشتوں کی گلاب کی خوشبو ہوتی ہے لیکن میری بیٹی فاطمہ (ص)کی خوشبو بہی،آس اور گلاب کی خوشبو ہے ۔﴿۰۱﴾

۰۳۔علی علیہ السلام فاطمہ =کا کفو

امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:بے شک اگر امیر المومنین (ع)، جناب فاطمہ(ص) سے شادی نہ کرتے تو قیامت تک آدم اور غیر آدم میں کوئی بھی ان کا کفو وو ہمسر نہ ہوتا۔﴿۱۱﴾

۱۳۔ آسمانی رشتہ 

رسول اکرم نے فرمایا:میں نے فاطمہ (ص) کی شادی نہیں کی، مگر اس کے بعد کہ خدا نے مجھے ان کی شادی کا حکم دیا۔﴿۲۱﴾

۲۳۔گھر کے سخت کاموں کی انجام دہی

حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں:جناب فاطمہ (ص)نے اس قدر مشک سے پانی کھینچا کہ اس کے اثرات ہویدا تھے ،اتنی چکی چلائی کہ ہاتھ میں چھالے پڑ گئے تھے۔گھر میں اتنا زیادہ جھاڑو لگاتیں کہ کپڑے غبار آلود ہوجاتے،کھانے تیار 

................................................

۱۔بحار الانوار،ج ۳۴،ص۸۵.        ۲۔بحار الانوار،ج ۳۴،ص۲۴.

۳۔بحار الانوار،ج ۲۲،ص۰۹۴.    ۴۔التوحید، شیخ صدوق(رح)،ص ۷۱۱.

۵۔بحار الانوار،ج ۹۳،ص۲۵۳.    ۶۔معانی الاخبار،ص ۸۵.

۷۔معانی الاخبار،ص ۴۱۱.        ۸۔بحار الانوار،ج ۳۴،ص۶۴.

۹۔وسائل الشیعہ،ج ۲،ص۹۷۸.    ۰۱۔وسائل الشیعہ،ج ۲،ص۹۷۸.

۱۱۔خصال، شیخ صدوق(رح)،ج ۲ ،ص۴۱۴.    ۲۱۔عیون اخبار الرضا ،(ع)ج ۲،ص۹۵.

کرنے کے لئے اتنی زیادہ آگ جلائی کہ کپڑے سیاہ اور دھوئیں سے آلودہ ہوگئے ااور ان کاموں سے آپ(ص) کو کافی مشقت ہوئی ۔﴿۱﴾

۳۳۔ علی - کی فرمانبردار

حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں :خدا کی قسم! فاطمہ (ص)نے کبھی بھی مجھے ناراض نہیں کیا اور کسی بھی کام میں میری نافرمانی نہیں کی اور جب بھی میں فاطمہ پر نظر ڈالتا میرے رنج و غم دور ہو جاتے تھے۔﴿۲﴾

۴۳۔نور فاطمہ= ،نور خدا کا ایک جزئ

رسول اکرم فرماتے ہیں:میری بیٹی کا نور نور خدا سے ہے اور وہ زمین و آسمان سے افضل اور برتر ہے ۔﴿۳﴾

۵۳۔فاطمہ زہرا  = شہید راہ خدا

امام موسیٰ کاظم - فرماتے ہیں:فاطمہ زہرا =نہایت صادق خاتون تھیں کہ ان کو شہید کردیا گیا ۔﴿۴﴾

۶۳۔جنت، فاطمہ کی مشتاق

رسول اکرم نے فرمایا:جنت چار عورتوں کی مشتاق ہے :مریم بنت عمران،آسیہ بنت مزاحم﴿زوجۂ فرعون﴾، خدیجہ بنت خویلد اور فاطمہ بنت محمد ۔﴿۵﴾

۷۳۔فاطمہ زہرا  =اور اولاد شیعہ

امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:بے شک فاطمہ= ہمارے شیعوں کے چھوٹے بچوں کی تربیت اور پرورش کرتی ہیں۔﴿۶﴾

۸۳۔شفاعت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا 

رسول خدا نے فرمایا:اے فاطمہ (ص) تمہارے لئے ایک خوشخبری ہے کہ پروردگار کے نزدیک تمہاری بہت عظیم منزلت ہے جہاں تم اپنے دوستداروں اور شیعوں کی شفاعت کرو گی ۔﴿۷﴾

.................................

۱۔علل الشرائع،ج۲،ص۶۶۳.        ۲۔بحارالانوار،ج۳۴،ص۴۳۱.

۳۔بحار الانوار،ج ۵۱،ص۰۱.        ۴۔اصول کافی،ج ۱،ص۸۵۴.

۵۔بحار الانوار،ج ۳۴،ص۳۵.    ۶۔بحار الانوار،ج۶،ص۹۲۲.

۷۔بحار الانوار، ۶۷،ص۹۵۳.

 


source : http://www.fazael.com/masoomeen/hazrat-fatma/213-fatma-near-masoomen.html
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

غدیر خم میں پیغمبر اسلام(ص) کے خطبہ کا کامل ...
امام حسن عسکری(ع) کےاخلاق واوصاف
حضرت امیر المؤمنین علیہ الصلوٰة والسلام کی والدہ ...
مدینہ سے امام رضا (ع) کا خراسان میں آنا
امام(ع) کي عمومي مرجعيت
آنحضرت(صلی الله علیہ و آلہ وسلم)کی زندگی کے بعض ...
اما رضا علیہ السلام اور ذبح عظیم کی تفسیر
علی(ع)وفاطمہ(س)آئینۂ پیغمبر ہیں
اھل بیت علیھم السلام سے محبت محبوبان الہی سے ...
عظمت و منزلت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ...

 
user comment