اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

حجاب کی جنگ اب امریکہ میں

امریکہ میں - جہاں مسلمانوں کو محدود کرنے کے لئے کوئی قانون وضع نہیں ہوا تھا -، دینی لباس اور حجاب کے استعمال کی ممانعت کے قانون کا مسودہ پیش کئے جانے کے بعد، مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے. اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی - ابنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی مسلمانوں نے اوریگن Oregon ریاست کے گورنر کی طرف سے پیش کئے گئے قانون کے اس مسودے پر شدید تنقید کی ہے جس میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے اسکولوں میں استانیوں کے لئے حجاب اور دینی شعائر کی ممنوعیت کی تجویز ہے. مسلمانوں نے اس مسودے کو قاہرہ میں ادیان و مذاہب کی آزادی پر مبنی بارک اوباما کی تقریر کے منافی قرار دیا ہے.

امریکہ میں اسلام ـ امریکہ رابطہ کونسل کے ترجمان «ابراہيم ہوبر» نے بتایا: اس قانون کی منظوری مسلمانوں اور دیگر ادیان کے پیروکاروں کو مجبور کرے گی کہ وہ اسکولوں میں تدریس اور اپنے دین کی پیروی میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں.

انہوں نے کہا: حقیقت یہ ہے کہ حجاب کی رعایت تبلیغ دین نہیں ہے بلکہ دینی اور مذہبی قوانین کی پابندی ہے اور یہ ہر آزاد انسان کا فطری حق ہے کہ وہ اپنے مذہب کے احکام کا اتباع کرے.

قابل ذکر ہے کہ امریکہ مذہبی آزادی کے حوالے سے معروف تھا۔ یورپ میں عرصۂ دراز سے اس طرح کے قوانین کی موجودگی اور منظوری کے برعکس، امریکہ میں اس سے قبل کبھی بھی ایسا قانون نہیں گذرا ہے.

قابل ذکر ہے کہ نسلی امتیازات کے حوالے سے مشہور یورپی ملک «جرمنی» میں حال ہی میں مصر سے ڈاکٹریٹ کا رسالہ لکھنے کے لئے آنے والی مصری خاتون «مروہ الشربینی» پر ایک جرمن نسل پرست دہشت گرد نے پارک میں حملہ کیا تھا اور یہ کیس جب عدالت پہنچا تو عدالت میں جج کی موجودگی میں اسی دہشت گرد نے اپنے زیریں لباس سے ایک خنجر نکالا اور مروہ الشربینی کو 18 وار کرکے شہید کردیا اور جب  شہیدہ حجاب کے شوہر نے انہیں بچانے کی کوشش کی تو جرمن جوڈیشل پولیس نے فائرنگ کرکے انہیں بھی زخمی کردیا. اور بعد میں جرمن پولیس نے انصاف کے اور انسانی حقوق کے تقاضے پورے کرنے کی بجائے شہیدہ حجاب کو دہشت گردوں سے جوڑنے کی ناکام کوشش کی اور ان کے فلیٹ کا سارا سامان ضبط کردیا.

مغربی میدیا نے اظہار رائے کی آزادی کے بلند بانگ دعووں کے برعکس الشربینی کی شہادت کی خبر کا بائیکاٹ کیا اور عدالت سے ان کی شہادت کے لمحے کی کوئی تصویر تک باہر نہ آسکی. اور تو اور مسلمان ممالک کے ذرائع ابلاغ نے بھی ـ اسلام اور مسلمانوں کے دفاع کے دعووں کے برعکس ـ پوری پوری کوشش کرکے مغرب کی اندھی تقلید کرتے ہوئے الشربینی کی شہادت پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے اور ان کی شہادت کو لائق اعتنا نہیں سمجھا ہے۔

بہرحال حجاب کے خلاف یورپ سے شروع ہونے والا فتنہ اب امریکہ بھی پہنچ ہی گیا ہے.

یادرہے کہ امریکہ میں ایک کروڑ مسلمان رہتے ہیں جن میں 20 لاکھ اہل بیت علیہم السلام کے پیروکار ہیں.


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=162594
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...
افغانستان میں 80 وہابی دہشتگرد ہلاک
گزشتہ سالوں میں قرآن مجيد پر فروش ترين كتاب رہی ...
اسكاٹ لينڈ كے مسلمانوں كی جانب سے اسرائيلی ...
شہدائے منٰی کی برسی کے موقع پر بلتستان میں تعزیتی ...

 
user comment