اردو
Monday 6th of May 2024
0
نفر 0

مسلمان اور عيسائی قائدين مشتركہ دينی مسائل كا جائزہ لے رہے ہیں

سياسی وسماجی گروپ: مسلمان اور عيسائی علماء اور قائدين يكم نومبر سے ۴ نومبر تك سوئٹزرلينڈ كے شہر جنيوا میں كليسا كی عالمی كونسل كے سنٹر میں مشتركہ دينی مسائل كا جائزہ لے رہے ہیں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے Ekklesia سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ اجتماع "مسلمانوں اور عيسائيوں كی جانب سے مشتركہ مستقبل كی تعمير" كے عنوان سے منعقد ہو رہا ہے جس میں شركت كرنے والے علماء اسلامی اور عيسائی معاشروں كے لئے مشتركہ دينی مسائل جائزہ ليتے ہوئے اسلامی اور عيسائی سرگرميوں كے فروغ كے لئے مشتركہ دينی پاليسيوں كاجائزہ لیں گے۔

اردن كے بادشاہ عبداللہ دوم كے خصوصی نمائندے "قاضی بن محمد طلال" اور سویڈن كے كليسا كے پادری "انڈرس وجريد" اس اجتماع كی افتتاحی تقريب سے خطاب كریں گے۔

اس كے علاوہ كليساؤں كی عالمی كونسل كے سيكرٹری جنرل "اولاو فيكسہ ٹویٹ" اسلامی اطلاعات و نشريات كی عالمی آرگنائزيشن كے سيكرٹری "محمد احمد شيريف اسلام ورلڈ اسمبلی كے ركن "عبدالرحمن الزائد" اور تقريب مذاہب اسلامی كی ورلڈ اسمبلی كے سيكرٹری جنرل آيت اللہ "محمد علی تسخيری" اس چار روزہ سيمينار میں شركت كریں گے۔


source : http://www.iqna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

یوم شہادت حضرت علی مرتضیٰ ؑ، امام بارگاہ بڈگام ...
شکار پور؛ امام بارگاہ ’’کربلائے معلیٰ‘‘ کے ...
تیس ہزار مسلمانوں کے اسلام فوبیا کے خاتمہ پرمبنی ...
كويت ؛ قرآن كريم كی نشر و اشاعت كے لیے ايك بہت بڑے ...
بحری انتفاضہ جاری
ایران کے صوبہ چہارمحال وبختیاری میں مہدویت کے ...
آئندہ پانچ سال کے لئے رہبر انقلاب نے مجمع تشخیص ...
ایران کے ایٹمی مذاکرات کامیاب+ عالمی ذرائع ابلاغ ...
اسرائیل کا اسلحہ شام میں دھشتگردوں تک نہ پہنچ سکا
برطانیہ؛ برمنگھم یونیورسٹی سے قرآن کریم کا 1370 ...

 
user comment