اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

توہين قرآن كے مرتكب امريكی پادری كی جانب سے عيد الاضحی پر مظاہرے كا اعلان

بين الاقوامی گروپ: قرآن مجيد كی توہين كا ارتكاب كرنے والے امريكی پادری نے سستی شہرت كے لیے عيد الاضحی كے دن عيسائيوں سے مظاہرے كرنے كی اپيل كی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی مقدسات كو نشانہ بناكر خبروں میں رہنے اور سستی شہرت حاصل كرنے كے شوقين امريكی پادری نے ايك بار پھر عيسائيوں سے مطالبہ كيا ہے كہ عيد الاضحی كے دن زيرو پوائنٹ پر اكٹھے ہوكر اسلام كے خلاف مظاہرہ كریں۔

الكوثر ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق امريكی پادری نے مظاہرے كا اعلان عيسائی چينل حقيقت كے سربراہ احمد اباظہ اور قبطی تنظيم كے سربراہ موريس صادق كے تعاون سے كيا ہے۔

مظاہرے كا مقصد ورلڈ ٹریڈ سنٹر اور عراق و مصر میں مرنے والے افراد كے ساتھ اظہار يكجہتی كرنا ہے جنہیں ان كے بقول مسلمانوں نے ہلاك كيا ہے۔

ٹيری جونز نے انتہائی ڈھٹائی كا مظاہرہ كرتے ہوئے مصر كو عيسائی سرزمين قرار ديا اور اسرائيلی یہوديوں سے اپيل كی كہ بيت المقدس سے فلسطينی مسلمانوں كو نكالنے كے لیے بھرپور كوشش كریں۔


source : http://www.iqna.ir/
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...
افغانستان میں 80 وہابی دہشتگرد ہلاک
گزشتہ سالوں میں قرآن مجيد پر فروش ترين كتاب رہی ...
اسكاٹ لينڈ كے مسلمانوں كی جانب سے اسرائيلی ...
شہدائے منٰی کی برسی کے موقع پر بلتستان میں تعزیتی ...

 
user comment