اردو
Tuesday 24th of December 2024
1
نفر 0

اسلام میں قلم و کتابت کی کیا اهمیت هے؟

جواب: با نزول آیات ابتدائى سوره «علق» فصل تازه اى در زندگى بشر آغاز شد،

سوره “علق” کی ابتدائی آیات کے نازل هونے سے انسان کی زندگی می ایک نئے باب کا آغاز هوتاهے. ( اور وہ یہ ہے ) کہ باوجود اس بات کہ پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم امی تھے ، اور آپ نے کسی سے درس نہیں لیاتھا، اور حجاز کے ماحول کو سراسرجہالت و نادانی کے ماحول نے گھیر رکھاتھا، وحی کی پہلی آیات میں علم اور قلم کے مسئلہ پر گفتگو ہوئی، جو ان آیات میں خلقت و آفرینش جیسی عظیم نعمت کے فوراً بعد بلا فاصلہ ذکر ہوا ہے۔

حقیقت میں یہ آیات پہلے انسانی جسم کی ایک بے قدر و قیمت لوتھڑے علقہ جیسے موجود تکامل و ارتقاء کی خبر دیتی ہیں، اور دوسری طرف سے روح کے تکامل کی ، تعلیم و تعلم کے ذریعے خصوصاً قلم کے ذریعہ بات کرتی ہیں ۔

جس دن یہ آیات نازل ہورہی تھیں اس دن نہ صرف حجاز کے ماحول میں، جو جہالت کا ماحول تھا، کوئی شخص قلم کی قدر و منزلت کا قائل نہ تھا بلکہ اس زمانہ کی متمدن دنیا میں بھی قلم کی کم ہی قدر کی جاتی تھی۔

لیکن آج کے زمانہ میں ہم جانتے ہیں کہ وہ تمام تمدن ، علوم و فنون اور ترقیاں جو میدان میں نوعِ بشر کو نصیب ہوئی ہیں، قلم کے محور کے گرد گردش کرتی ہیں۔اور حقیقت یہ ہے کہ مدادِ علماء( علماء کے قلم کی سیاہی) دماء شہداء( شہداء کے خون) پرسبقت لے چکی ہے کیونکہ شہید کے خون کی بنیاد اور اس کی پشتیبان علماء کے قلموںکی سیاہی ہی ہے ، اور اصولی طور پر انسانی معاشروں کی سر نوشت پہلے درجہ میں قلم کی نوک سے ہی لکھی گئی ہے ۔

انسانی معاشروں کی اصلاحی باتیں موٴمن و متعمد قلموں سے لکھی جاتی ہےں، اور معاشروں کے فساد اور تباہیوں کی باتیں بھی مسموم اور فاسد قلموںسے ہی تحریر میں آتی ہیں ۔

یہ بات بلاوجہ نہیں ہے کہ قرآن مجید نے قلم کی اور جو کچھ قلم سے لکھتے ہیں ، ا س کی قسم کھائی ہے ۔ یعنی آلہ کی قسم بھی کھاتا ہے اورجو کچھ اس سے حاصل ہوتا ہے اس کی قسم ، جیسا کہ فرماتا ہے : نٓ و القم وما یسطرون قلم ۔


source : http://www.islaminurdu.co
1
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

خداوندعالم کی طرف سے ہدایت و گمراہی کے کیا معنی ...
اسلام کیا ہے؟
قرآن مجید میں آیا ہے کہ انسان کا رزق حلال ھونے کے ...
بلی اگر کپڑوں سے لگ جائے تو کیا ان کپڑوں میں نماز ...
اهلبیت (علیهم السلام) کو چند افراد میں کیوں مخصوص ...
کیا قرآن مجید اور تسبیح سے استخارہ کرنے کی کوئی ...
کیا معصومین {ع} ترک اولی کرتے تھے؟
روزے كے اثرات كيا هر شخص پر يكساں هوتے هيں ؟
شب قدر کے بہترین اعمال کیا ہیں؟
اسلام میں قلم و کتابت کی کیا اهمیت هے؟

 
user comment

Mazhar ali
قلم كي اهميت
پاسخ
0     0
18 بهمن 1396 ساعت 00:00 صبح