اردو
Thursday 18th of July 2024
0
نفر 0

جناب فاطمه زہرا (س)کی حديثيں

 

۱ ۔ ساری تعریفیں خداکے لئے ہیں اس کی نعمتوں پر،اورشکروسپاس ہے ان چیزوں پرجواس نے اپنے بندوں کوبے سوال کئے دی ں ، اوران کامل نعمتوں پرجوسب کوعطاکیاہے اورپے درپے ہم کودیتارہا،ایسی نعمتیں جوعدداقابل شمارنہیں ہیں، اوران کی زیادتی جبران ناپذیرہیں۔ ان کے انتہاکاتصورادراک بشر سے خارج ہے اس نے اپنے بندوں کوپے درپے نعمت ی ں دینے کے لئے ان کوشکرکی دعوت دی۔ اورحمدوستائش کے دروازے ان کے لئے کھول دئیے تاکہ وہ لوگ اس کے ذریعہ اپنی نعمتوں کوبڑی اورزیادہ کرسکیں۔(اعیان الشیعہ ،طبع جدید،ج ۱ ،ص ۳۱۵) ۔

۲ ۔ اشہدان لاالہ الااللہ وحدہ لاشریک لہ: ایک ایساکلمہ ہے جس کی حقیقت خدانے اخلاص کوقراردیاہے اوردلوں کواس کے لئے مرکزاتصال قراردیاہے اورمقام توحیداس کی خصوصیات کونورتفکرکے پرتومیں آشکاراقراردیاہے اس خداکی صفت یہ ہے کہ اس کوآنکھوں سے دیکھانہیں جاسکتا،زبانیں اس کی صفت بیان کرنے سے عاجزہیں، بشری ادراک ا سکے تصورچگونگی سے عاجزہے۔(اعیان الشیعہ ،طبع جدید،ج ۱ ،ص ۳۱۵) ۔

۳ ۔ خداوندعالم نے تمام چیزوں کوکسی ایسی شئی کے بغیرجوپہلے سے رہی ہو،پیداکیاکسی کے مثالوں کی اقتداء وپیروی کئے بغیراپنی قدرت کاملہ سے تمام اشیاء کولباس وجودپہنایا اوران کواپنی قدرت سے خلق فرمایا اوران کی تخلیق کی احتیاج نہ رکھتے ہوئے اپنی مشیت سے ان کوکتم عدم سے نکال کرمنصہ شہودپرلے آیا، نیزان کی صورت نگاری میں بھی اس کوکوئی فائدہ نہیں تھا وہ توصرف اپنی حکمت کے اثبات کے لئے اوراپنی اطاعت پرمتنبہ کرنے کے لئے اوراپنی قدرت کااظہارکرنے کے لئے اوراپنی مخلوق کواپنی عبادت کی دعوت دینے کے لئے اوراپنی دعورت کوپرشکوہ بنانے کے لئے (اشیاء کوخلق فرمایا)۔(اعیان الشیعہ ،طبع جدید،ج ۱ ،ص ۳۱۵/۳۱۶) ۔

۴ ۔ خداوندعالم نے اپنی طاعت پرثواب، اورمعصیت پرعذاب (اس لئے) مقررکیاہے تاکہ اپنے بندوں کوعذاب وبلاسے بازرکھے اوربہشت کی طرف لے جائے۔(اعیان الشیعہ ،طبع جدید،ج ۱ ،ص ۳۱۶) ۔

۵ ۔ میں گواہی دیتی ہوں کہ میرے باپ محمد (ص) خداکے بندہ اوررسول ہیں، اورخداوندعالم نے ان کومبعوث برسالت کرنے سے پہلے منتخب کیااوراختیار کیا اوران کومجتبی بنانے سے پہلے ان کانام رکھا اور(رسول بناکر)بھیجنے سے پہلے ان کومصطفی بنایا جب کہ تمام مخلوق پردہائے غیب کے نیچے، اوربیم وہراس کے نہاں خانوں میں چھپی ہوئی تھی اورعدم کے آخری حدسے مقرون تھی، اس لئے کہ خداامورکے انجام سے،زمانہ کے حوادث،وجریان امورسے مطلع تھا اورمحمد کواپنے امرکی تکمیل کے لئے مبعوث فرمایاتاکہ اس کے امرکااجراکریں اوراس کے حتمی مقدرات کوجامہ عمل پہنائیں۔ (اعیان الشیعہ ،طبع جدید،ج ۱ ،ص ۳۱۶) ۔

۶ ۔ خداوندعالم نے امتوں کومختلف دینوں میں (اورفرقوں میں) بٹے ہوئے آتش پرستی کرتے ہوئے،بت پرستی کرتے ہوئے(وجودخداکی دلیلوں کودیکھتے ہوئے) خداکامنکردیکھا تومیرے باپ محمد  کے ذریعہ تاریکیوں کودورکیا دلوں کے (پردہائے) تاریکی کوچاک کردیاآنکھوں سے ان کے اندھے پن کوختم کردیا۔(اعیان الشیعہ ،طبع جدید،ج ۱ ،ص ۳۱۶) ۔

۷ ۔ لوگوں کے درمیان میرے باپ محمد  ہدایت کے لئے کھڑے ہوئے اوران کوگمراہی سے نجات دی اوراندھے پن سے روشنی کی طرف رہنمائی کی مضبوط دین کی طرف ہدایت فرمائی صراط مستقیم کی طرف دعوت دی۔

(اعیان الشیعہ ،طبع جدید،ج ۱ ،ص ۳۱۶) ۔

۸ ۔ اے خداکے بندو! تم ہی خداکے امرونہیں کوبرپاکرنے والے ہواورخداکے دین ووحی کے حال ہو، اپنے نفسوں پرخداکے امین ہو، امتوں کی طرف اس کے دین کوپہونچانے والے ہو۔(اعیان الشیعہ ،طبع جدید،ج ۱ ،ص ۳۱۶) ۔

۹ ۔ اے خداکے بندوں متوجہ ہو!… خداکی طرف سے حقیقی لیڈرتمہارے درمیان ہے اوراس سے پہلے تم سے عہدوپیمان باندھ چکاہے اورباقی ماندہ نبوت ہے جوتمہاری رہبری کے لئے تم پرمعین کیاگیاہے اور(وہ رہبر) خداکی بولتی کتاب،قرآن صادق،نورساطع اورضیاء لامع ہے،اس کے حقائق واضح، اس کے اسرارمنکشف ،اس کے ظواہرروشن، اس کے پیروقابل غبطہ ہیں۔(اعیان الشیعہ ،طبع جدید،ج ۱ ،ص ۳۱۶) ۔

۱۰ ۔ کتاب خدااپنے پیروکاروں کورضائے الہی کی طرف لے جانے والی ہے، اس کوکان دھرکے سننانجات تک پہونچانے والاہے،اسی قرآن کے ذریعہ خدا کی روشن دلیلوں کوحاصل کیاجاسکتاہے نیزاس کے عزائم مفسرہ ڈرانے والے محرمات،واضح دلائل کافی(ووافی) براہین،مندوب فضائل،مرخص عطایا، واجب شرائع بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔(اعیان الشیعہ ،طبع جدید،ج ۱ ،ص ۳۱۶) ۔ 

 


source : http://rizvia.net/
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

ولایت علی ع قرآن کریم میں
قاتلان حسین(ع) کا مذہب
''عاشورا ''وجود میں آنے کے اسباب
فاطمہ علیھا السلام ،عالم ہستي کا درخشاں ستارہ
عزم راسخ اور سعی مستقل
نبی (ص) کی ذات محور اتحاد
امام رضاعلیہ السلام اور ولایت عہدی كامنصب
امام زمانہ سے منسوب جزیرہ برمودا ٹرائنگل
کیا عباس بن عبدالمطلب اور ان کے فرزند شیعوں کے ...
حسنین کے فضائل صحیحین کی روشنی میں

 
user comment