اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی برادری کی طرف سے خاموشی مغربی استکبار کی حمایت کے مترادف ہے

سیاسی: ایران کے شہر کبودرآہنگ کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے سرپرست نے کہا کہ بحرین میں مسلمانوں کے قتل کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن عالمی برادری نے اب تک ان واقعات پر خاموشی سادھ رکھی ہے اور یہ خاموشی مغربی استکبار کی حمایت کے مترادف ہے۔

شہر کبودرآہنگ کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے سرپرست حجت الاسلام والمسلمین حبیب اللہ غلامی نے خبررساں ایجنسی شبستان کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی استکبار کو خطاب کر کے کہا کہ کیا بحرین میں نسل کشی کا حقوق بشر سے کوئی تعلق نہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا اور بالخصوص دنیائے اسلام میں اسلامی بیداری سے عالمی استکبار اور ظالم حکمران خائف ہیں کیونکہ وہ اپنے مفادات کو خطرے میں دیکھ رہے ہیں اس لئے وہ مختلف اسلامی ممالک میں عوامی تحریکوں میں انحراف پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین غلامی نے بحرین میں آل خلیفہ اور آل سعود کے ہاتھوں بے گناہ مسلمانوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بحرین میں آج ایک اور کربلا برپا ہے اور بحرین کے مظلوم مسلمانوں کو کربلا کے شہداء کی طرح بے گناہ قتل کیا جا رہا ہے۔


source : http://www.shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...
افغانستان میں 80 وہابی دہشتگرد ہلاک
گزشتہ سالوں میں قرآن مجيد پر فروش ترين كتاب رہی ...
اسكاٹ لينڈ كے مسلمانوں كی جانب سے اسرائيلی ...
شہدائے منٰی کی برسی کے موقع پر بلتستان میں تعزیتی ...

 
user comment