اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

اوباما کی تنقید کے بعد بحرین میں شیعہ مساجد کی دوبارہ تعمیر

بین الاقوامی: بحرین کی وزارت قانون نے اعلان کیا ہے کہ بحرین میں منہدم ہونے والی شیعہ مساجد کو دوبارہ تعمیر کیا جائےگا یہ فیصلہ امریکی صدر باراک اوباما کی بحرین میں شیعہ مساجد گرائے جانے پر تنقید کے بعد کیا گیا۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں آل خلیفہ کے ہاتھوں ۲۵۳ مساجد اور امابارگاہیں گرائی گئی ہیں اور ۵۰ قرآنی نسخے اور ۵۰۰ دعاؤں کی کتب جلائی گئی ہیں۔

امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے حالیہ خطاب میں بحرین میں سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین پر تشدد پر تنقید کی ہے اور مظاہرین پر ظلم و تشدد بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

باراک اوباما نے مزید کہا ہے کہ بحرین میں شیعہ مساجد کو نہیں گرانا چاہیے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر باراک اوباما کے اس خطاب کے بعد بحرین کی وزارت قانون نے اعلان کیا ہے کہ گرائی گئی مساجد کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔


source : http://www.shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...
افغانستان میں 80 وہابی دہشتگرد ہلاک
گزشتہ سالوں میں قرآن مجيد پر فروش ترين كتاب رہی ...
اسكاٹ لينڈ كے مسلمانوں كی جانب سے اسرائيلی ...
شہدائے منٰی کی برسی کے موقع پر بلتستان میں تعزیتی ...

 
user comment