اردو
Thursday 18th of July 2024
0
نفر 0

زہرا کی زیارت کا ثواب

حضرت فاطمہ ٭تک پہنچنے کا ایک ذریعہ ان کی زیارت کرنا ہے ۔ سلام کہنا اور ان پر صلوات بھیجنا ہے اس کے علاوہ ان کے دشمنوںاور ان پر ظلم کرنے والوں پر لعنت بھیجنا ہے

شیخ شہید نے مزار دروس میںفرمایا ہے کہ دختر رسول،زوجہ ٔ امیرالمؤمنین ـمادر حسنین حضرت فاطمہ ٭کی زیارت مستحب ہے ۔ خود حضرت فاطمہ ٭سے روایت کی گئی ہے کہ میرے والد بزرگوار نے فرمایا جو بھی مجھ پر اور اس پر (ایمان اور ولایت کے ساتھ) تین روز سلام کرے گا حق تعالیٰ اس پر بہشت واجب کردے گا۔ لوگوں نے عرض کیا کیا آپ کی زندگی میں ؟ (سلام کریں) آپ نے فرمایا ہاں اور اسی طرح ہمارے مرنے کے بعد ۔

زہرا ٭کی مختصر زیارت

(مل ١٤١) علامہ مجلسی نے فرمایا سید ابن طاؤس علیہ الرحمہ نے روایت کی ہے جو بھی آپ اس طرح زیارت پڑھے گا:

اَلسَّلاَمُ عَلَیْکِ یَاسَیِّدَةَ نِسَائِ الْعَالِمِینَ اَلسَّلاَمُ عَلَیْکِ یَاوَالِدَةَ الْحُجَجِ عَلَی النَّاسِ اَجْمَعِینَ اَلسَّلاَمُ عَلَیْکِ یَااَیَّتُھَا الْمَظْلُومَةُ الْمَمْنُوعَةُ حَقِّھَا ۔ اس کے بعد کہے : اَللّٰھُمّ صَلِّ عَلٰی اَمَتِکَ وَابْنَةِ نَبِیِّکَ وَزَوْجَةِ وَصِیِّ نَبِیِّکَ صَلٰوةً تُزْلِفُھَا فَوْقَ زُلْفٰی عِبَادِک الْمُکَرِّمِیْنَ مِنْ اَھْلِ السَّمٰوٰاتِ وَالْاَرْضِیْنَ ۔

پس حق تعالیٰ اس کے گناہ معاف کردے گا اور اسے جنت میں داخل کردے گا۔ یہ مختصر زیارت معتبر ہے اور اسے ہر وقت پڑھا جاسکتا ہے اور ان کی تین جگہ زیارت کی جاتی ہے۔ آنحضرت ۖ کے گھر میں ، روضہ ٔ رسول ۖاور جنت البقیع میں۔

فاطمہ ٭کی زیارت پیغمبر ۖ کی ز یارت

(فاطمہ ١٠٦) اِنَّ اﷲ َ قَدْ وَکَّلَ بِھَارَ عیلاً مِنَ الْمَلاَئِکَةِ یَحْفُظُونَھَا مِنْ بَیْنَ یَدَیْھَاوَ مِنْ خَلْفِھَا وَعَنْ یَمِیْنِھَا وَعَنْ شِمَالِھَا وَھُمْ مَعَھَا فِی حَیَاتِھَا وَعِنْدَمَوتِھَایُکثِرُونَ الصَّلوٰة عَلَیْھَا وَعَلیٰ اَبِیْھَا وَبَعْلِھَاوَبَنِیْھَا فَمَنْ زَارَنِی بِعْدَ وَفَاتِی فَکَاَنَّمَا زَارَنِی فِی حَیَاتِی وَمَنْ زَارَفَاطِمَةَ فَکَاَنَّمَا زَارَنِی وَمَنْ زَارَ َ عَلِیَّ بْنَ اَبِی طَالِبٍ فَکَاَنَّمَازَار فَاطِمَةَ وَمَنْ زَارَ الْحَسَنَ وَالْحُسَینَ فَکَاَنَّمَازَارَ عَلِیًّا وَمَنْ زَارَ ذُرِّتَھُمَا فَکَاَنَّمَازَارَ ھُمَا۔:

رسول خدا ۖنے فاطمہ ٭کے فضائل میں سے یہ بیان کرتے ہوئے فرمایا ان کے فضائل میں سے یہ ہے کہ حق تعالیٰ نے بہت سے فرشتے مقرر کئے ہیں جو فاطمہ ٭کی ان کے آگے ،پیچھے ، دائیں اور بائیں جانب سے حفاظت کرتے ہیں وہ فرشتے زندگی میں ان کے ساتھ ہیں اور مرنے کے بعد قبر کے پاس ہوں گے۔ وہ ان پر ان کے والد ، شوہراور بیٹوں پربہت زیادہ صلوات بھیجتے ہیں پس جو بھی اس کی زیارت کرے گا میری وفات کے بعد ،گویا اس نے زندگی میں میری زیارت کی ہے اور جو بھی علی کی زیارت کرے گا گویا اس نے زہرا کی زیارت کی ہے اور جو بھی حسن اور حسین کی زیارت کرے گاگویا اس نے علی کی زیارت کی ہے ور جو بھی ان کی اولاد میں سے ائمہ کی زیارت کرے گویا اس نے خود ان کی زیارت کی ہے اور جوبھی ان دونوں کی ذریت کی زیارت کرے گا گویا اس نے ان دونوں کی زیارت کی ہے۔

زہرا ٭پر صلوات

(کشف الغمہ ٤٧٢جناد ١٨)معتبر سند سے روایت ہوئی ہے کہ رسول خدا ۖنے فاطمہ٭سےفرمایا : مَنْ صَلّٰی عََلَیکِ غَفَرَ اﷲُ لَہُ وَاَلْحَقَہُ حَیْثُ کُنْتُ مِنَ الْجَنَّةِ۔ جس نے تجھ پر صلوات بھیجی خدا اس کے گناہ معاف کردے گا اور اسے جنت میں میرے ساتھ ملحق کردے گا۔ شیخ طوسی نے مصباح میں امام حسن عسکری ـسے چہار دہ معصومین پر صلوات کی کیفیت نقل کی ہے اور حضرت فاطمہ زہرا٭کی صلوات یوں ذکر کی ہے:

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی الصِّدِّیْقَةِ فَاطِمَةَ الزَّکِیَّةِ حَبِیْبَةِ حَبِیْبِکَ وَنَبِیِّکَ وَاُمِّ احِبَّائِکَ وَاَصْفِیَائِکَ الَّتِی اِنْتَجَبْتَھَا وَفَضَّلْتَھَاوَاخْتَرْتَھَا عَلیٰ نِسَآئِ الْعَالَمِیْنَ۔ اَللّٰھُمَّ کُنِ الطَّالِبَ لھَا مِمَّنْ ظَلَمَھَا وَاسْتَخَفَّ بِحَقِّھَا وَکُنِ الثَّائِرَ اَللّٰھُمَّ بِدَمَ اَوْلاَدِھَا اَللّٰھُمَّ وَکمَا جَعَلْتَھَا اُمَّ اَئِمَّةِ الْھُدیٰ وَحَلِیْلَةِ صَاحِبِ اللِّوَائِ وَالْکَرِیْمَةِ عِنْدَ الْمَلاَئِ الْاَعْلٰی فَصَلِّ عَلَیْھَا وَعَلٰی اُمِّھَا صَلٰوةً تُکْرِمُ بِھَاوَجْہَ اَبِیْھَا مُحمَّدٍ صَلَّی اﷲُ عَلَیہِ وَآلِہِ وَسَلَّمَ وَتُقِرُّ بِھَااَعْیُنَ ذُرِّیَّتَھَا وَاَبْلِغْھُمْ عَنِّی فِی ھٰذِہ السَّاعَةِ اَفْضَلَ التَّحِیَّةِ وَالسَّلاَمُ۔

یا فاطمہ ای منشأ خیر و برکات

بہر تو بود قبولی صوم و صلات

فرمود نبی ۖ خدا گناہش بخشد

ہر کس کہ کہ برای تو فرستد صلوات

تاریخ هجری و تاریخ عیسوی

 


source : http://aljavad.org
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

ولایت علی ع قرآن کریم میں
قاتلان حسین(ع) کا مذہب
''عاشورا ''وجود میں آنے کے اسباب
فاطمہ علیھا السلام ،عالم ہستي کا درخشاں ستارہ
عزم راسخ اور سعی مستقل
نبی (ص) کی ذات محور اتحاد
امام رضاعلیہ السلام اور ولایت عہدی كامنصب
امام زمانہ سے منسوب جزیرہ برمودا ٹرائنگل
کیا عباس بن عبدالمطلب اور ان کے فرزند شیعوں کے ...
حسنین کے فضائل صحیحین کی روشنی میں

 
user comment