اردو
Sunday 5th of May 2024
0
نفر 0

امام حسن عسکری علیہ السلام کے چند معرفت بخش اقوال

من وعظ اخاہ سراً فقد زانہ و من وعظ علانیۃ فقد شانہ
جو اپنے مومن بھائی کو تنہائی میں نصیحت کرتا ہے وہ اس کی شان بلند کر دیتا ہے اور جو علانیہ نصیحت کرتا ہے وہ اس برادر مومن کو رسوا کر دیتا ہے ۔
(تحف العقول،ص۵۲۰)

ما اقبح بالمومن ان تکون لہ رغبہ تذلہ
مومن کے لئے کتنا برا ہے کہ وہ ایسی چیزوں کی خواہش کرے جو اس کے لئے ذلت اور رسوائی کا سبب بنتی ہیں ۔
(تحف العقول،ص۵۲۰)

اقل الناس راحۃً الحقود
کینہ رکھنے والے کو کبھی آرام نہیں ملتا ۔
(تحف العقول،ص۵۱۸)

لا یشغلک رزق مضمون عن عمل مفروض
رزق کا ضامن خدا ہے اس لئے تمھارا رزق تمھیں واجبات سے نہ روک دے ۔
(تحف العقول عن آل الرسول،ص۵۱۹)

التواضع نعمہ لا تحسد علیھ
تواضع ایسی نعمت ہے جس سے کوئی حسد نہیں کرتا ۔
(تحف العقول،ص۵۱۸)

من الفواقر اللتی تقصم الظہر ،جارٍ اِن رای حسنۃ اخفاھا و اِن رای سیئۃ افشاھ
انسان کے لئے ایک کمر شکن مصیبت وہ پڑوسی ہے جو اسکی نیکیوں کو چھپاتا ہے اور اسکی برائیوں کو فاش کرتا ہے 
۔(بحارالانوار،ج۷۸،ص۳۷۲)

جرأۃ الولد علیٰ والدہ فی صغرہ تدعوا الیٰ العقوق فی کبرہ
بچپن میں فرزند کی گستاخی بڑے ہو کر اس کے عاق ہونے کا سبب بنتی ہے ۔
(بحارالانوار،ج۷۸،ص۳۷۴)

لا تمار فیذھب بھاءک ولا تمازح فیجترء علیک
لڑائی جھگڑے سے انسان کا احترام ختم ہو جاتا ہے اور زیادہ مذاق کرنے سے انسان گستاخ ہو جاتا ہے ۔
(بحارالانوار،ج۷۶،ص۵۹)
 


source : http://www.alhassanain.com
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حضرت پیغمبر اسلام (ص) کا مختصر زندگی نامه
قاتلین حسین (ع) کی حقیقت
امام جعفر صادق عليہ السلام کي سيرت طيبہ
شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام
دو محرم سے لے کر نو محرم الحرام تک کے مختصر واقعات
ہدف کے حصول ميں امام حسين کا عزم وحوصلہ اور شجا عت
حضرت علی علیہ السلام کا علم شہودی خود اپنی زبانی
زندگی نامہ حضرت امام حسین علیہ السلام
تحریک عاشورا کے قرآنی اصول
پہلا باب فضائلِ علی علیہ السلام قرآن کی نظر میں

 
user comment