اردو
Saturday 27th of April 2024
0
نفر 0

حضرت زہرا (س) کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے پیغام

دختر رسول اکرم (صلی الله علیه و آله وسلم) حضرت فاطمہ زہرا (سلام الله علیها)  کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے اپنے پیغام میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ آزادی نسواں کے عالمی نعروں کو اگر حضرت سیدہ فاطمہ زہرا(سلام الله علیها)  کے کردار کی روشنی میں دیکھیں تو موجودہ نعرے فریب اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں البتہ سیرت زہرا کی روشنی میں آزادی نسواں کے تصور اور نظریے پر عمل کرنے سے عورت حقیقی معنوں میں ترقی کرسکتی ہے ۔ معاشروں کی تعمیر کرسکتی ہے نئی نسلوں کی کردار سازی کرسکتی ہے ۔ سوسائٹی کو سنوارنے میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہے اپنے ذاتی' اجتماعی اور معاشرتی مسائل کا حل تلاش کرسکتی ہے۔ موجودہ سنگین دور میں جب خواتین میں فکری انتشار پیدا ہوچکا ہے۔ عورت کو فقط تفریح' تعیش اور نفسانی خواہشات کے لئے علامت بنادیا گیا ہے اور ترقی و جدت کے نام پر عورتوں کا ہر معاشرے میں بالخصوص یورپ اور مغربی معاشروں میں شدت سے استحصال کیا جارہا ہے ایسے حالات میں سیدہ فاطمہ زہرا (سلام الله علیها)  کی سیرت اور کردار ہی واحد ذریعہ ہے جو دنیا بھر کی خواتین کو انحراف 'استحصال' تعیش اور گناہوں سے بچاسکتا ہے اور ایسے کاموں سے عورتوں کو باز رکھنے میں رہنمائی کرسکتا ہے جس سے معاشرے میں تباہی پھیل رہی ہے۔

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ آزادی نسواں کی حدود و قیود ہر سوسائٹی نے مقرر کررکھی ہیں سوائے ان لوگوں کے جو مادر پدر آزاد ہیں اور کسی ضابطے' اخلاق اور قانون کے پابند نہیں اور ایسے ہی لوگ معاشروں کی تشکیل میں مصروف ہیں جہاں عورت کو فحاشی کے لئے استعمال کیا جائے ' اسکی عزت و حرمت کو پامال کیا جائے اور مرد و زن کے اختلاط سے معاشروں میں بگاڑپیدا کیا جاسکے لہذا ان حالات میں امت مسلمہ خواتین کی آزادی کے ان اصولوں کی روشنی میں جدوجہد کرے جو جناب سیدہ فاطمہ (سلام الله علیها) کی طرف سے مقرر کئے گئے ہیں کیونکہ سیدہ فاطمہ (سلام الله علیها) کی پرورش آغوش رسول (صلی الله علیه و آله وسلم)  میں ہوئی۔ خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنے خاندانی' ذاتی معاملات سے لے کر اجتماعی معاملات تک ہر موقع پر سیدہ کی شخصیت کو مدنظر رکھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اپنی گود سے ایسی نیک سیرت اور انقلابی نسلیں معاشرے کو فراہم کریں جو دنیا میں اسلامی انقلاب لانے کی استعداد  رکھتی ہوں جیسا کہ حضرت فاطمہ کی پاکیزہ گود سے حسن اور حسین (علیهما السلام) جیسی شخصیات پیدا ہوئیں جنہوں نے وقت اور تاریخ کے دھارے کا رخ موڑا۔


source : http://sajidnaqvi.blogfa.com
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

امام مہدی(عج) کے حضورمیں شرفیابی کا امکان اور ...
دربارِ یزید میں بنتِ زہرا کا انقلاب آفریں خطبہ
علم, فرمودات باب العلم حضرت علی{ع}
اقوال حضرت امام علی علیہ السلام
پیغمبراسلام(ص) کے منبر سے تبرک(برکت) حاصل کرنا
حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کی سیرت کے بعض ...
حضرت امام محمد مھدی علیہ السلام
مجموعہ ٴ زندگانی چہارہ معصومین( علیہم السلام )
امام حسین (ع) عرش زین سے فرش زمین پر
انبیاء کا امام حسین پر گریہ کرنا

 
user comment