اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

عالم اسلام کی بیداری کا سرچشمہ فاطمی ثقافت ہے

سماجی: ایران کے شہر قائمشہر کے معراج ثقافتی وآرٹ سینٹر کے انچارج نے کہا ہے کہ عالم اسلام کی بیداری کا سر چشمہ فاطمی اورعلوی ثقافت ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ مازندران کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شہر قائمشہر کے معراج سینٹرکے انچارج زین اللہ چمانی نے حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا اورامام خمینی کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے منعقد ہ پروگرام میں کہا ہے کہ حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا ہردورکی خواتین کے لیے ایک بہترین آئیڈیل ہیں۔

انہوں نے فاطمی ثقافت کی ترویج میں امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی جدوجہد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج آیت اللہ خامنہ ای دنیا بالخصوص عالم اسلام میں اس فاطمی اورعاشورائی ثقافت کے علمبردارہیں۔

چمانی نے مزید کہا ہے کہ عالم اسلام کی موجودہ اسلامی بیداری کا سرچشمہ فاطمی اور علوی ثقافت ہے لہذااس مسئلے پرخصوصی توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا کی شخصیت اور علمی وعملی سیرت کوفقط ان کی ولاد ت منانے میں ہی منحصرنہیں کرنی چاہیے بلکہ شیعوں کو اپنی زندگی میں اس عظیم خاتون کی سیرت سے استفادہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ حضرت زہراسلام اللہ علیہا نہ فقط ایک معاشرے کے لیے نمونہ عمل ہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے آئیڈیل ہیں اوروہ حجاب وپاکدامنی،نامحرموں سے برتاو،اجتماع میں شرکت،دشمنوں سے سلوک،ولایت کا دفاع،زہد،قناعت جیسے امورمیں لوگوں کےلیے آئیڈیل ہیں۔


source : http://shabestan.net/
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...
افغانستان میں 80 وہابی دہشتگرد ہلاک
گزشتہ سالوں میں قرآن مجيد پر فروش ترين كتاب رہی ...
اسكاٹ لينڈ كے مسلمانوں كی جانب سے اسرائيلی ...
شہدائے منٰی کی برسی کے موقع پر بلتستان میں تعزیتی ...

 
user comment