اردو
Thursday 18th of July 2024
0
نفر 0

آل محمد ۖ''بنیاد دین

 ہر چیزاپنی  ''بنیاد،،  پر ٹھہری ہوئی ہے۔اگر ''بنیاد ،،  نہ ہو تو کوئی بھی چیز سلامت نہیں رہ سکتی ۔ یہ آسمان سے منھ در منھ باتیں کرتی ہوئی عمارتیں ) buildings  (کس چیز کے بلبوتہ پر قائم ہیں ؟  ''بنیاد،،  نہ ہوتی تو یہ عمارتیں کس طرح باقی رہتیں؟  ''بنیاد،،  کی اہمیت کا اندازہ لگانا کوئی مشکل کام نہیں ہے بلکہ بہت آسان ہے چونکہ اس کا اندازہ لگانے والے کی بھی ایک  ''بنیاد،،  ہے۔

بسم اللہ الر حمن الرحیم

ہر چیزاپنی  ''بنیاد،،  پر ٹھہری ہوئی ہے۔اگر ''بنیاد ،،  نہ ہو تو کوئی بھی چیز سلامت نہیں رہ سکتی ۔ یہ آسمان سے منھ در منھ باتیں کرتی ہوئی عمارتیں ) buildings  (کس چیز کے بلبوتہ پر قائم ہیں ؟  ''بنیاد،،  نہ ہوتی تو یہ عمارتیں کس طرح باقی رہتیں؟  ''بنیاد،،  کی اہمیت کا اندازہ لگانا کوئی مشکل کام نہیں ہے بلکہ بہت آسان ہے چونکہ اس کا اندازہ لگانے والے کی بھی ایک  ''بنیاد،،  ہے۔

اس بات کا اندازہ صرف اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ اگر کوئی انسان بے معنیٰ بات کرتا ہے تو اس سے یہی کہا جاتا ہے کہ بھائی 'بے بنیاد، بات مت کرو  ''یعنی ایک عاقل انسان کی پہچان یہ ہے کہ اگروہ کوئی بات بھی کہتا ہے تو اس کی بھی  ''بنیاد ،،  ہوتی ہے بغیر بیخ و بنیاد کے کوئی بھی بات نہیں کہتا ،،  اور اس  ''بنیاد،،  کی زیادہ اہمیت سمجھنے کے لئے یہ کہونگا کہ اگر  ''بنیاد ،،  صحیح ہے تو عرشہ تک عمارت صحیح ہوگی اور اگر  ''بنیاد،،  ہی غلط رکھی گئی تو پھر کتنی بھی سدھارنے کی کوشش کیجئے وہ سدھر نہیں سکتی مزید بگڑنے کے امکانات زیادہ پائے جاتے ہیں ۔

ایک فارسی شاعر نے کتنی اچھی بات کہی ہے :۔

خشت اول چون نہد معمار کج     تا ثریا   می رود   دیوار کج

ایک معمار اگر  ''بنیاد ،،  کی پہلی اینٹ ٹہڑی رکھے گا تو دیوار اپنی بلندیوں تک ٹہڑی ہی رہے گی چاہے اسے کتنی ہی بلندیوں تک لے جائیں  ''لہٰذا ہر بنیاد رکھنے والے معمار کو چاہیئے کہ  ''بنیاد،،  سوچ سمجھ کر رکھے ایسا نہ ہو کہ کوئی نقص باقی رہ جائے،،               

چونکہ یہ نقص آخر تک نقصان دے گا ۔ اور یہ  ''بنیاد ،  صرف عمارت سے ہی مخصوص نہیں بلکہ ہر چیز کی  ''بنیاد،،  رکھتے وقت یہ سوچنا چا ہیئے

کہ بنیاد کیسے رکھیں اور کیسی ہونی چاہیئے ؟یہاں تک کہ جولوگ وسیلہ کے قائل نہیں ہیں وہ بھی  ''بنیاد،،  کے قائل ہیں ۔ حالانکہ  ''بنیاد،،  بھی ایک وسیلہ ہے ۔ بنیاد کیسے وسیلہ ہے؟؟؟

اگر ترقیوں سے ہمکنار ہوناہے تو  ''بنیاد،،  کو وسیلہ بنانا پڑے گا ۔ بغیر '' بنیاد ،، کے منزل مقصود تک پہونچ ہی نہیں سکتے ۔اور  '' بنیاد ،،(٢)

من جمیع الجہات مستحکم و مضبوط ہونی چاہیئے چونکہ کھوکھلی  ''بنیاد،،  کسی بھی حالت میں قابل استفادہ نہیں !

انسان اگر ایک چھوٹا سا کمرہ ۔کمرہ بھی بہت بڑاہو گیا ، ایک غسل خانہ(حمام  bath room (بنانا چاہتا ہے تو یہ کہتا ہوا نظر آتا ہے کہ ''بنیاد،،  مضبوط ہونی چاہیئے چونکہ ہمارے پاس اتنا وقت نہیں کہ اسے روزانہ تعمیر کراتے رہیں اور نہ ہی ہمارے گھر میں پیسوں یا ڈالرس کا درخت اگا ہوا ہے کہ اسی کو دیکھتے رہیں اور بھی بہت کام کرنے ہیں ۔

اور اسی طرح عمارت جتنی بڑی ہوتی چلی جائے گی  ''بنیاد ،،  کے سلسلہ میںانسان کی فکر اتنی ہی زیادہ ہوتی چلی جائے گی ۔

جب ایک معمولی سا انسان چھوٹی سے چھوٹی عمارت بنانے کے لئے یہ سوچتا ہے کہ  ''بنیاد ،، مستحکم ہونی چاہیئے تو جو اس انسان کا خالق (خالق کائنات )ہے وہ کسی چیز کو بغیر  ''بنیاد،،  کے کیسے چھوڑ سکتا ہے ۔آخر یہ اتنی بڑی عمارت دین کس بنیاد پر رکی ہوئی ہے ؟اس کی بنیاد کیا ہے اور کیسی ہے؟

ایک جگہ رسول اسلام  ۖنے ارشاد فرمایا  ''الصلوٰة عمود الدین،،  نماز دین کا ستون  (pilor)ہے چونکہ ایک عمارت میں ستون کا بہت بڑا کردار ہوتا ہے ۔یہ تو معلوم ہوگیا کہ نماز دین کا ستون ہے لیکن دین کی  ''بنیاد،،  کیا ہے؟پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔آئیے حلال مشکلات کے دروازہ پر دستک دیتے ہیں کہ اے عقدہ کشائے جہاں !ہماری مشکل کو حل کیجئے یہ بتائیے کہ دین کی ''بنیاد،، کیا ہے ؟کس چیز کی  ''بنیاد ،،  پر دین قائم ہے؟ مولائے کائنات آواز دینگے اے بے معرفت لوگو!بے بنیاد باتیں مت کرو تمھیں معلوم ہونا چاہیئے کہ جن ہستیوں کے صدقہ میں یہ کائنات بنی ہے وہی دین کی  ''بنیاد،،  ہیں یعنی  ''آل محمد بنیاد دین ہیں،،


source : http://www.babolilm.com
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

ولایت علی ع قرآن کریم میں
قاتلان حسین(ع) کا مذہب
''عاشورا ''وجود میں آنے کے اسباب
فاطمہ علیھا السلام ،عالم ہستي کا درخشاں ستارہ
عزم راسخ اور سعی مستقل
نبی (ص) کی ذات محور اتحاد
امام رضاعلیہ السلام اور ولایت عہدی كامنصب
امام زمانہ سے منسوب جزیرہ برمودا ٹرائنگل
کیا عباس بن عبدالمطلب اور ان کے فرزند شیعوں کے ...
حسنین کے فضائل صحیحین کی روشنی میں

 
user comment