اردو
Wednesday 1st of May 2024
0
نفر 0

موريطانیہ؛ "مسلمان نوجوان اور موجودہ چيلنجز" كے عنوان سے سيمينار

فكر و ادب گروپ: "مسلمان نوجوان اور موجودہ دور كے چيلنجز" كے عنوان سے 13 جون كو موريطانیہ كے دارالحكومت "نوآكشٹ" میں منعقد ہوا۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق یہ سيمينار موريطانیہ میں غير ملكی اسٹوڈنٹس كی يونين كی طرف سے اسلامك اسٹڈيز كے انسٹی ٹيوٹ میں اس شہر كی تنظيم "المستقبل" كے تعاون سے منعقد ہوا۔

اس سيمينار كی ابتدا میں موريطانیہ كے معروف عالم اور خطيب "محفوظ ولد ابراہيم فال" نے خطاب كيا اور كہا بعض نوجوان كہ جن كا ايمان ضعيف ہے مغرب كی ثقافت كے اثرات بہت جلد ان پر حاوی ہوتے ہیں، اس بنا پر ان نوجوانوں كو چاہئے كہ اپنے ايمان كو مضبوط بنائیں، البتہ ايسے افراد اپنے آپ كو مشكلات اور غير اسلامی ثقافت كا مقابلہ بھی كرسكتے ہیں۔

نوجوان، منحرف فرقوں اور افكار كی پہچان نہیں كرسكتے یہ صرف اس صورت میں ممكن ہے كہ جب ان كا ايمان پختہ ہو اور علمی حيثيت بلند ہو، تاكہ دلائل اور ثبوت كے ذريعہ منحرف فرقوں كی پہچان اور ان كو رد كریں۔

تعصبات كو دور كرنا اور گمراہ فرقوں كی سرگرميوں كو روكنا ہر معاشرہ میں مشكل كام ہے۔ یہی وجہ ہے كہ ان كے ايمان ضعيف ہوچكے ہیں اور دشمن كی چالوں میں بہت جلد گرفتار ہوجاتے ہیں۔

اس سيمينار كے آخر میں موريطانیہ میں مقيم غير ملكی اسٹوڈنٹس كی انجمن اور فیڈريشن كے سربراہ نے "المستقبل" انجمن كے اركان كا شكریہ ادا كيا اور اميد ظاہر كی كہ آئندہ بھی ايسے سيمينار كے انعقاد میں تعاون كریں گے۔


source : http://www.iqna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

پاکستان کی وزارت داخلہ نے چار مذہبی تنظیموں ...
غير حتمی علائم كی تطبيق مھدوی ثقافت كے لیے خطرے ...
اسلامی ملکوں کے سربراہ پیغمبر اکرم ص کی توہین پر ...
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے رکن آیت اللہ خزعلی کا ...
افغانستان: داعش کمانڈر ملاعبدالرؤف ہلاک
کوسووو میں جامع مسجد کی تعمیر کا سنگ بنیاد
جدیدیت کے بہانے نواجوں میں زہریلے خیالات پھیلانے ...
آذربائیجان کے شہر لنکران میں دو عالم دین سمیت تین ...
وہابيوں كی جانب سے مصری مسجد "توحيد" كی بے حرمتی
لندن يونيورسٹی میں اسلام كے بارے میں آشنائی كا ...

 
user comment