اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

آسٹریلیا کے شہرسڈنی میں آمریکی قونصل خانے کے سامنے ہزاروں مسلمانوں کا اجتماع

بین الاقوامی: آسٹریلیا کے شہرسڈنی میں ہزاروں مسلمانوں نے آمریکی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین آمیزفلم بنانے والے آمریکی وصیہونی ڈائریکٹرکے احمقانہ اقدام کی مذمت کی ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان نے صیہونی روزنامہ ہارٹص کے حوالے سے نقل کیا ہے ہزاروں مسلمانوں نے آسٹریلیا کے شہرسڈنی میں موجود آمریکی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی مذمت کی ہے۔
سڈنی کے مسلمانوں نے بھی دنیا کے دیگرمسلمانوں کی طرح اس توہین آمیزفلم بنانے کی مذمت کرنے کے علاوہ اس کی تمام ترذمہ داری آمریکی حکومت پرڈالی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں کے دوران ایران کے علاوہ، مصر،لیبیا، تیونس،افغانستان،الجزائر،پاکستان ،ملائیشیا،انڈونیشیا اوردیگرممالک میں آمریکی سفارت خانوں اورقونصل خانوں کے سامنے مظاہرے کیے گئے ہیں۔۔
صیہونی روزنامہ ہارٹص کی رپورٹ کے مطابق اس توہین آمیز فلم کے بنانے جانے پراعتراضات کے دوران ابھی تک ۸افراد جاں بحق اورسینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یادرہے کہ آمریکی حکومت نے اس فلم کے ریلیز کرنے کے حوالے سے ابھی تک مسلمانوں سے معذرت خواہی نہیں کی ہے


source : http://shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...
افغانستان میں 80 وہابی دہشتگرد ہلاک
گزشتہ سالوں میں قرآن مجيد پر فروش ترين كتاب رہی ...
اسكاٹ لينڈ كے مسلمانوں كی جانب سے اسرائيلی ...
شہدائے منٰی کی برسی کے موقع پر بلتستان میں تعزیتی ...

 
user comment