اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

اسپین کے صوبے والنسیا میں ایک اسلامک سنٹرکی مسجد نذرآتش

بین الاقوامی:اسپین کے صوبے والنسیا کے شہر اونڈا میں بعض نا معلوم نسل پرست افراد نے ایک مسجد کو آ ٓگ لگا دی ہے۔ خبررساں ایجنسی شبستان نے بعض عربی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین کے صوبے والنسیا کے شہر اونڈا کے "ابن العبار" اسلامک سنٹر کی مسجد کو نذرآتش کردیا گیا ہے اور نمازیوں کے بقول جب ہم فجر کی نماز ادا کرنے کے لیے اس مسجد میں گئے تو اس کو آگ لگی ہوئی تھی۔ عینی شاہدین نے کہا ہے کہ گزشتہ رات نماز عشاء کے بعد بعض نامعلوم افراد نسل پر ستانہ عبارتوں کے ذریعے نمازیوں کی توہین کر رہے تھے اور جب فجر کی نماز کے لیے مسجد میں آئے تو مسجد کو آگ لگی ہوئی تھی۔ اس سنٹر کے سربراہ"میلوڈ گیٹاف" نے نمازیوں کی توہین اور مسجد کو آگ لگا ئے جانے کی وجہ سے پولیس سنٹر میں شکایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب نمازی فجر کی نماز پڑھنے کے لیے مسجد میں آئے ہیں اس وقت اس موضوع کی خبر ملی ہے اور نمازیوں نے جب مسجد کے دروازے کھولے تو انہوں نے دیکھا کہ مسجد کی ہر چیز جلی ہوئی ہے۔ اونڈا شہرکی بلدیہ نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ کے بارے تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے۔
source : http://shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...
افغانستان میں 80 وہابی دہشتگرد ہلاک
گزشتہ سالوں میں قرآن مجيد پر فروش ترين كتاب رہی ...
اسكاٹ لينڈ كے مسلمانوں كی جانب سے اسرائيلی ...
شہدائے منٰی کی برسی کے موقع پر بلتستان میں تعزیتی ...

 
user comment