اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

سعودی مفتی نے احتجاجی مظاہروں كو غير اسلامی قرار دے ديا!

بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے مفتی شيخ عبدالعزيز بن عبداللہ آل شيخ نے اپنی تقرير میں آل سعود حكومت مخالف مظاہروں كو غير اسلامی قرار ديا ہے۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے " lorientlejour" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے مفتی اعظم شيخ عبدالعزيز بن عبداللہ الشيخ نے مظاہروں كو غير اسلامی قرار ديتے ہوئے كہا ان مظاہروں سے بدامنی پھيلتی ہے جبكہ اسلام بات چيت كا درس ديتا ہے مظاہروں كے پيچھے غير ملكی ہاتھ بھی ہوتا ہے۔

مفتی اعظم نے كہا كہ ان مظاہروں كا اسلام سے كوئی تعلق نہیں بلكہ اسلام بات چيت كے عمل كو فروغ ديتا ہے۔

شيخ عبدالعزيز نے كہا مظاہرے خطرناك ہوتے ہیں اور ان سے بدامنی پھيلتی ہے دشمن انہیں اسلامی ممالك میں بدامنی پھيلانے كيلئے ہی استعمال كرتا ہے۔

مفتی اعظم نے كہا كہ عرب اور اسلامی دنيا میں ايسے واقعات مذہب سے دوری، قائدين كی عدم اطاعت يا كچھ غير ملكی فريقوں كی مداخلت كا نتيجہ ہے۔

واضح رہے كہ سعودی عرب میں مظاہروں پر مكمل پابندی ہے۔ ليكن اس كے باوجود بھی بعض شہروں میں حكومت مخالف مظاہرے ہوئے ہیں۔


source : http://www.iqna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...
افغانستان میں 80 وہابی دہشتگرد ہلاک
گزشتہ سالوں میں قرآن مجيد پر فروش ترين كتاب رہی ...
اسكاٹ لينڈ كے مسلمانوں كی جانب سے اسرائيلی ...
شہدائے منٰی کی برسی کے موقع پر بلتستان میں تعزیتی ...

 
user comment