اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

جمہوریہ آذربائیجان کے شہر گنجہ میں روز عاشورا کے پروگرام منعقد کرنے پر پابندی

بین الاقوامی:جمہوریہ آذربائیجان کے پولیس اہلکاروں نے روز عاشورا کی صبح کو گنجہ شہر کے تقریبا ۵۰عزاداروں کو گرفتار کر لیا ہے اور انہیں عزاداری کے پروگرام منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے کہا ہے کہ حسینی عزادار جب عاشور کے دن گنجہ شہر کی
شاہ عباس مسجد کے سامنے عزاداری کا پروگرام منعقد کرنا چاہتے تھے تو جمہوریہ آذربائیجان کے پولیس اہلکاروں نے تقریبا ۵۰افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور انہیں یہ پروگرام منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق جمہوریہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں بھی عزاداری کے پروگرام کے دوران پولیس کی بھاری نفری کوتعینات کیا گیا تھا۔ عینی شاہدین کہتے ہیں کہ پولیس اہلکار رات گئے تک باکو کی سڑکوں پرگشت کرتے رہے ہیں تاکہ ہر قسم کے پروگرام کے انعقاد کو روک سکیں۔
قابل ذکر ہے کہ جمہوریہ آذربائیجان کے حکام کی جانب سے دین اور شیعہ مخالف اقدامات ایسی صورتحال میں انجام دیے جارہے ہیں کہ اس ملک کی۹۸فی صد آبادی شیعہ ہے۔
یاد رہے کہ جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی اف آمریکہ اور صیہونی حکومت کے قریبی اتحادیوں میں سے ہیں۔


source : http://shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...
افغانستان میں 80 وہابی دہشتگرد ہلاک
گزشتہ سالوں میں قرآن مجيد پر فروش ترين كتاب رہی ...
اسكاٹ لينڈ كے مسلمانوں كی جانب سے اسرائيلی ...
شہدائے منٰی کی برسی کے موقع پر بلتستان میں تعزیتی ...

 
user comment