اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

نیروبی کی ایک مسجد کے قریب بم دھماکہ

بین الاقوامی:کینیا کے شہر نیروبی کی ایک مسجد کے قریب بم دھماکہ ہو اہے جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
خبررساں ایجنسی شبستان نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسٹینڈرڈ ڈیجیٹل نیوز سائٹ کی رپورٹ میں آیا ہے کہ گزشتہ رات ایک نامعلوم شخص نے نماز عشاء کے بعد کینیا کے شہر نیروبی کی ایک مسجد سے نکلنے والے نمازیوں کی جانب ایک بم پھینکا ہے جس کی وجہ سے تین افراد جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
اس نیوزسائٹ نے کہا ہے کہ کینیا کی پارلیمنٹ کے ایک رکن یوسف حسن بھی اس بم دھماکے میں زخمی ہوگئے ہیں۔اس واقعہ کے فورا بعد جماعت قومی وحدت کے رکن یوسف حسن کو دیگر زخمیوں کے ہمراہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس واقعہ میں یوسف حسن کے پاوں کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے لیکن دیگر چھ افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق اس بم دھماکے کے بعد لوگوں نے مظاہرہ کیا ہے اور پولیس کے کنٹرول کرنے سے پہلے جوانوں نے ٹائروں کو آگ لگا کر سڑکوں کو بلاک کر دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کینیا کے حکام نے صومالیہ کے جوانوں کی مسلح تحریک کو اس حملے کا ذمہ دارٹھہرایا ہے۔


source : http://shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...
افغانستان میں 80 وہابی دہشتگرد ہلاک
گزشتہ سالوں میں قرآن مجيد پر فروش ترين كتاب رہی ...
اسكاٹ لينڈ كے مسلمانوں كی جانب سے اسرائيلی ...
شہدائے منٰی کی برسی کے موقع پر بلتستان میں تعزیتی ...

 
user comment