اردو
Sunday 28th of April 2024
0
نفر 0

بحرین میں تباہ ہونے والی ۴۵۰سالہ قدیمی مسجد کےمقام پر نماز جماعت کا قیام

بین الاقوامی:بحرین کے بعض شیعہ علماء اور لوگوں نے بحرین کی مساجد کے انہدام نامی ہفتے کی مناسبت سے اس ملک کی تباہ ہونے والی ۴۵۰سالہ قدیمی مسجد کے مقام پر نماز جماعت قائم کی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے الکوثر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کے بعض شہریوں نے العالی علاقے میں واقع امیرمحمد البریغی مسجد کے مقام پر نماز ظہروعصر قائم کی ہے کہ جسے آل خلیفہ کے فوجیوں نے کچھ عرصہ پہلے منہدم کر دیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ بحرین کی علماء کونسل کے سربراہ کے مشیر اور اس ملک کے دینی مدارس کے بعض شیعہ علماء نے بھی ا س نماز جماعت میں شرکت کی ہے۔

یاد رہے کہ جمعرات سے بدھ تک منہدم ہونے والی مساجد کا ہفتہ منایا جا رہا ہے کہ جنہیں آل خلیفہ کے فوجیوں نے مسمار کر دیا تھا لیکن لوگ ہر روز ان تباہ ہونے والی مساجد کے مقامات پر نماز جماعت قائم کرتے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ آل خلیفہ کی سیکیورٹی فورسز نے بحرین کی ۳۸سے زائد مساجد کو منہدم کر دیا ہوا ہے تاکہ لوگوں کی انقلابی آواز کو دبایا جا سکے لیکن بے گناہ لوگوں کے قتل عام کے باوجود حکومت آل خلیفہ اپنے اس منصوبے میں ناکام رہی ہے۔


source : http://shabestan.net/ur/pages/?cid=19334
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

بیروت میں دوسری بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کی ...
داعش، سلفیت اور اخوان المسلمین کی انتہا پسندی کا ...
شیخ نمر کی کتاب ’’عزت و وقار کی عرضداشت‘‘ ۱۱ ...
مارسيل میں جامع مسجد كی تعمير كی دوبارہ اجازت دے ...
حزب اللہ کا تعزیتی پیغام؛ لبنان میں تین روز عمومی ...
گينيا؛ مسلمانوں كی جانب سے خطے میں ترويج اسلام كے ...
افغانستان؛ صوبہ ارزگان میں طالبان کا پولیس ...
غزہ میں امام خمینی (رہ) امداد کمیٹی کی جانب سے ...
خطرہ حرم اور حجاب سے ہے
حقیقی عشق کے مناظر، کربلا کے راستے میں

 
user comment