اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

کشمیری قوم کیساتھ ایران کی تاریخی اور فکری وابستگی ہے، ڈاکٹر تقی صادقی

 کشمیری قوم کیساتھ ایران کی تاریخی اور فکری وابستگی ہے، ڈاکٹر تقی صادقی

 

 

ایرانی سفارتخانہ کے کلچرل قونصلر ڈاکٹر تقی صادقی اور انچارج شعبہ فارسی ڈاکٹر علی کمیل قزلباش نے آزاد جموں کشمیر یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ 

ابنا: ایرانی سفارتخانہ کے کلچرل قونصلر ڈاکٹر تقی صادقی اور انچارج شعبہ فارسی ڈاکٹر علی کمیل قزلباش نے آزاد جموں کشمیر یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ انھوں نے وائس چانسلر آزاد کشمیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سید دلنواز گردیزی سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی قونصل جنرل نے جامعہ کشمیر میں فارسی زبان کی چیئر کے قیام کے حوالہ سے دلچسپی کا اظہار کیا۔ جناب تقی صادقی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ کشمیری قوم کے ساتھ ایران کی تاریخی اور فکری وابستگی ہیے۔ انھوں نے کہا کہ رہبر کبیر امام خمینی کا تعلق بھی کشمیر سے تھا اور آج بھی ایران میں بہت سے خاندانوں کے نام کشمیر سے وابستہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حضرت شاہ ہمدان کا تعلق بھی ایران سے تھا اور بعد میں انھوں نے کشمیر کی ریاست کو اپنا مسکن بنایا اور دین اسلام کی خدمت کی۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان مذہبی بھائی چارہ اور رواداری کا رشتہ قائم ہے۔ پاکستان کی گیارہ جامعات میں ایران شناسی اور فارسی کے شعبہ جات قائم ہیں تاہم کشمیر اور ایران کے درمیان روابط کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

 

ڈاکٹر تقی صادقی نے کہا کہ جامعہ کشمیر کے بعض شعبہ جات نے تعلیمی و تحقیقی میدان میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا جبکہ کئی ایرانی یونیورسٹیوں میں بھی سائنس اور فنون لطیفہ میں عالمی شہرت حاصل کی ہے اس طرح ایران اور کشمیر کی یونیورسٹیاں ایک دوسرے کے علمی اور تحقیقی کام سے استفادہ حاصل کر سکتی ہیں۔ ایرانی جامعات کے دروازے کشمیری طلباء کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں اور آزاد کشمیر یونیورسٹی میں فارسی چیئر کے قیام سے فارسی کو فروغ حاصل ہوگا۔

 

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید دلنواز گردیزی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک میں بہت سے زبانیں بولی جاتی ہیں جن میں عربی، فارسی اور ترکی زبان اہم ہیں تاہم مذہبی ہم آہنگی اور اسلامی ثقافت کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ ہمیں ان ممالک میں بولی جانے والی زبانوں سے آگاہی ہو۔ ملاقات کے اختتام پر وائس چانسلر ڈاکٹر گردیزی نے مہمانوں کو یونیورسٹی کی طرف سے یادگاری شیلڈ پیش کیں۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...
افغانستان میں 80 وہابی دہشتگرد ہلاک
گزشتہ سالوں میں قرآن مجيد پر فروش ترين كتاب رہی ...
اسكاٹ لينڈ كے مسلمانوں كی جانب سے اسرائيلی ...
شہدائے منٰی کی برسی کے موقع پر بلتستان میں تعزیتی ...

 
user comment