اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

ایران کی ایٹمی سرگرمیوں میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں ہوگی

  ایران کی ایٹمی سرگرمیوں میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں ہوگی

 

ابنا: وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے تھران میں اقتصادی تعاون کی تنظیم  اکو کے وزراء خارجہ کے 21 ویں اجلاس کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو میں ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کی شقوں کی وضاحت کی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اس سمجھوتے میں صراحت کے ساتھ تاکید کی گئی ہے کہ پہلے مرحلے سے لیکر حتمی مرحلے تک ایران کے سرزمین میں جوہری پروگرام اور یورینیم کی افزودگی کا عمل جاری رہے گا۔

محمد جواد ظریف نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے تشویشوں کو دور کرنے کے لئے ایران کے پاس اچھے پروگرام ہیں، کہا کہ جنیوا معاہدے کی شقوں کی بنیاد پر جس طرح ایران کے بعض پروگراموں کو محدود و عارضی کہا گیا ہے، مقابل فریق کے بھی بعض اقدامات اسی طرح ہیں جس میں پابندیوں میں اضافہ نہ کرنا بھی شامل ہے۔ 

انہوں نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان تعاون کی دستاویز میں رکھے جانے والے موضوعات خاص طور پر پابندیوں کو اٹھائے جانے کے بارے میں کہا کہ ان دستاویز میں جوہری مسئلے سے مربوط دوجانبہ و چند جانبہ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تمام پابندیوں کو ختم کرنے کو نظر میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض غیر قانونی پابندیاں منجملہ ایران کے اثاثوں کو ملک کے اندر لانا کہ جو تیل کی درآمد سے حاصل ہوتے ہیں اور بینکنگ کے شعبے کے حوالے سے عائد کی جانے والی پابندیاں فوری طور پر اٹھا لی جائیں گی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے وضاحت کی کہ اگر جوہری مسئلہ میں مد مقابل فریق کے درمیان سیاسی عزم و ارادہ موجود ہو تو اس مسئلہ کے حل میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...
افغانستان میں 80 وہابی دہشتگرد ہلاک
گزشتہ سالوں میں قرآن مجيد پر فروش ترين كتاب رہی ...
اسكاٹ لينڈ كے مسلمانوں كی جانب سے اسرائيلی ...
شہدائے منٰی کی برسی کے موقع پر بلتستان میں تعزیتی ...

 
user comment