اردو
Sunday 28th of April 2024
0
نفر 0

امريکي درخواست ايک بار پھر مسترد

امريکي درخواست ايک بار پھر مسترد

 

افغانستان کے صدر نے کابل واشنگٹن سيکورٹي معاہدے پر فوري طور پر دستخط کرنے کے لئے امريکي درخواست ايک بار پھر مسترد کردي ہے - 

 

ابنا: امريکا کي قومي سلامتي کي مشير سوزان رائس نے پير کي رات کابل ميں  افغان صدر حامد کرزئي سے ملاقات ميں کابل واشنگٹن سيکورٹي معاہدے کے بارے ميں گفتگو کي –

سوزان رائس نے افغان صدر سے  کہا ہے کہ واشنگٹن معاہدے پر دستخط کے لئے اگلے سال کا انتظار نہيں کرسکتا لہذا وہ فوري طور پر معاہدے پر دستخط کرديں –

حامد کرزئي نے  ان کا يہ مطالبہ مسترد کرديا ہے - اس رپورٹ کے مطابق امريکا کي قومي سلامتي کي مشير نے  افغانستان کے صدر حامد کرزئي سے کہاکہ امريکا فوج کے انخلا اور سيکورٹي معاہدے پر دستخط کے لئے افغانستان کے صدارتي اليکشن کا انتظار نہيں کرسکتا –

انہوں نے کہا کہ اگر معاہدے پر بروقت  دستخط نہ ہوئے تو نيٹو اور امريکا کي تمام افواج فوري طور افغانستان سے واپس چلي جائيں گي -

  افغان صدر نے ان کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاہدے پر فوري طور پر دستخط نہيں کرسکتے –

انہوں نے معاہدے پر دستخط کے لئے مزيد شرائط پيش کردي ہيں -

 

انہوں نے سوزان رائس سے کہا ہے کہ امريکي افواج عام شہريوں پر حملے اور ان کےگھروں کي تلاشي سے پرہيز کريں اور اسي کے ساتھ گوانتامو جيل سے تمام قيديوں کو آزاد کيا جائے -

اس سے پہلے انہوں نے معاہدے پر فوري طور پر دستخط کے لئے افغان عمائدين کا مشورہ بھي مسترد کرديا تھا –

کابل ميں لويہ جرگہ سے منظوري  کے بعد افغان عمائدين نے صدر کرزئي سے کہا تھا کہ معاہدے پر فوري طور پر دستخط نہ ہوئے تو مايوسي ہوگي -

اس کے جواب ميں حامد کرزئي نے کہا کہ اگر معاہدے پر دستخط کے بعد بھي امن قائم نہ ہوا تو يہ افغانستان کي بدقسمتي ہوگي - انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہيں کہ معاہدے پر صدارتي اليکشن کے بعد دستخط ہوں-


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

بیروت میں دوسری بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کی ...
داعش، سلفیت اور اخوان المسلمین کی انتہا پسندی کا ...
شیخ نمر کی کتاب ’’عزت و وقار کی عرضداشت‘‘ ۱۱ ...
مارسيل میں جامع مسجد كی تعمير كی دوبارہ اجازت دے ...
حزب اللہ کا تعزیتی پیغام؛ لبنان میں تین روز عمومی ...
گينيا؛ مسلمانوں كی جانب سے خطے میں ترويج اسلام كے ...
افغانستان؛ صوبہ ارزگان میں طالبان کا پولیس ...
غزہ میں امام خمینی (رہ) امداد کمیٹی کی جانب سے ...
خطرہ حرم اور حجاب سے ہے
حقیقی عشق کے مناظر، کربلا کے راستے میں

 
user comment