اردو
Thursday 2nd of May 2024
0
نفر 0

برما میں بدھ متوں کے ہاتھوں ۳۰ مسلمان جانبحق

برما کی ریاست رخائن میں گذشتہ ہفتے بدھ متوں کے حملوں میں 30 سے زائد روہنگیا مسلمانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

 بین الاقوامی امدادی افسران جنھیں اس علاقے میں رسائی دی گئی کہتے ہیں کہ انھیں علاقے میں وسیع پیمانے پر ہونے والی ہلاکتوں کے ثبوت ملے ہیں۔

انسانی حقوق کے گروپ ’فور ٹی فائی رائٹس‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران سلسلے وار حملے کیے گئے۔

دوسری جانب حکومت اور مقامی حکام نے قتل و غارت کے دعووں کو مسترد کر دیا ہے۔

تازہ ترین واقعہ گذشتہ ماہ برما کی ریاست رخائن کی ایک بستی میں پولیس اور روہنگیا مسلمانوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات کے بعد سامنے آیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ فسادات اس وقت شروع ہوئے جب یہ خبر پھیلی کہ متعدد روہنگیا مسلمانوں کو بنگلہ دیش کی سرحد پر فرار ہونے کی کوشش کے دوران ہلاک کیا گیا۔

صورتِ حال اس وقت مزید بگڑ گئی جب ایک مقامی پولیس اہلکار کے بارے میں اطلاع ملی کہ وہ لاپتہ ہو گیا اور یہ سمجھا گیا کہ اسے ہلاک کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مقامی بدھ متوں نے سیکورٹی فورسز کی مدد سے ایک گاؤں میں بدلے کی کاروائی میں حصہ لیا۔

کچھ اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں 70 افراد ہلاک ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اقوامِ متحدہ کی فلاحی کاموں کی سربراہ ویلری آموس نے برما کی حکومت سے استدعا کی ہے کہ وہ امدادی کارکنوں کو متاثرہ علاقے میں جانے کی اجازت دے تاکہ فوری طور پر اس واقعے کی تحقیق شروع کی جا سکے۔

برما کی ریاست رخائن میں جون سنہ 2012 میں بدھوں اور مسلمانوں کے درمیان جھڑپوں میں200 افراد ہلاک جبکہ ہزاروں افراد بےگھر ہو گئے تھے۔

برما میں رہنے والے روہنگیا مسلمانوں کو کئی مشکلات کا سامنا ہے اور اقوامِ متحدہ کے مطابق روہنگیا دنیا کی سب سے زیادہ ستائی جانے والی قوموں میں سے ایک ہیں۔


source : http://www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

19سالہ ملالہ یوسف زئی اقوام متحدہ کی امن کی سفیر ...
رہبر انقلاب اسلامی: ٹرمپ کی سرنوشت امریکہ کے سابق ...
تکریت میں اجتماعی قبر دریافت، 89 لاشیں برآمد
پاكستان ؛ اسلامی خوشنويسی كی نمائش كا انعقاد
تیونس ميں اسلام پسند جماعتوں کي انتخابي برتري
اسپین میں "الشہداء" نامی مسجد کا افتتاح
چینی شیعہ زائرین کربلا کی پذیرائی کرنے میں مصروف
پاکستان کا مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ، تمام ...
جنرل جعفری؛ ایرانی بمبار ڈرون دیکھ کر بڑی ...
رہبر انقلاب اسلامی کی مرقد امام خمینی (رہ) اور ...

 
user comment