اردو
Wednesday 25th of December 2024
0
نفر 0

مہدي آخر الزمان (عج) عيسائي کتب ميں -2

مہدي آخر الزمان (عج) عيسائي کتب ميں -2

4ـ "... کمربستہ رہو اور اپنے چراغ روشن رکھو اور ان لوگوں کي طرح رہو جو اپنے آقا کے منتظر ہيں، کہ کب شادي سے واپس آئيں گے تاکہ جب بھي آئيں اور دروازے پر دستک ديں، فوري طور پر دروازہ کھول دو- کتنے خوش بخت ہيں وہ غلام کہ جب ان کے آقا آجائيں انہيں بيدار پائيں ... پس تم بھي تيار اور مستعد رہو کيونکہ پسر انسان اس گھڑي آئے گا جس کا تم گمان تک نہيں رکھتے ہو"-

قابل ذکر ہے کہ "قاموس کتاب مقدس" کے امريکي مصنف "مسٹر ہاکس" کے مطابق لفظ "پسر انسان" (يا انسان کا بيٹا) انجيل اور اس کے ملحقات (عہد جديد) ميں 80 مرتبہ دہرايا گيا ہے جن ميں سے صرف 30 مرتبہ يہ لفظ حضرت عيسي (ع) پر صادق آتا ہے (1) اور 50 مرتبہ يہ لفظ اس نجات دہندہ پر صادق آتا ہے جو آخر الزمان ميں ظہور کرے گا، عيسي (ع) بھي ان کے ساتھ آئيں گے، اور اس کے لئے جلال و شکوہ ہوگا اور اس کے دن اور گھڑي سے خدا کے سوا کوئي آگاہ نہيں ہے اور وہ حضرت مہدي (عج) کے سوا کوئي نہيں ہے-

حبشي زبان ميں مکاشفات يوحنا نامي کتاب ميں عبارت "پسر انسان" پر خاص توجہ دي گئي ہے- يہ عبارت عہد عتيق ميں انسان کي طرف اشارہ کرنے اور کئي بار (کتاب قرقيال نبي ميں) پيغمبر سے خطاب کے لئے استعمال ہوئي ہے- کتاب دانيال نبي کے باب 7 ميں بيان شدہ رۆيا (خواب) ميں بھي يہ عبارت ثبت ہوئي ہے- يہ عبارت آيت 13 ميں "انسان سے شباہت رکھنے والے موجود" کے لئے استعمال ہوئي ہے جو معمول کے چار حيوانوں کے برعکس قديمي دنيا ميں چار بڑي قوتوں کا مظہر ہے اور قيامت ميں اسرائيل کے اہم کردار پر دلالت کرتي ہے- مذکورہ کتب مکاشفات ميں پسر انسان ايک غير مادي اور کم و بيش الہي اور ازلي موجود ہے جو اس وقت جنت ميں چھپا ہوا ہے اور آخر الزمان ميں ظاہر ہوگا تا کہ مُردوں کي رستاخيز (يا حشر اموات) کے بارے ميں کے بارے ميں فيصلے سنائے- مۆمنين شياطين کے تسلط سے آزاد ہونگے اور وہ ہميشہ کے لئے امن و عدل کے ساتھ دنيا پر حکومت کرے گا- ان کتب ميں يہ موعود "انسان برگزيدہ" کہلايا ہے-

 

حوالہ جات:

1- قاموس مقدس، ماده پسر خواهر ، صفحه 219-

 


source : www.tebyan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مہدي آخر الزمان (عج) عيسائي کتب ميں -2
حضرت امام مہدی کی معرفت کی ضرورت
احادیث رضوی کے آینہ میں امام مہدی (عج)
حضرت زھرا (س) اور حضرت مہدی (عج)
اقوال حضرت امام زمانہ علیہ السلام
اقوال حضرت امام زمانہ علیہ السلام
امامت و مہد ویت پر ایک طائرانہ نگاہ
اس قدر طولانی غیبت کا رازکیا ہے؟
امام مہدي عليہ السلام باطني ولايت کے حامل ہي
امام عصر علیہ السلام کے تعارف میں امام حسن عسکری ...

 
user comment