اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

مکارم شیرازی: شام کے خلاف سازش؛ شام غاصب صہیونیت اور ظالم استکبار کے سامنے ڈٹا رہےگا

مکارم شیرازی: شام کے خلاف سازش؛ شام غاصب صہیونیت اور ظالم استکبار کے سامنے ڈٹا رہےگا

بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی نے ایک بیان میں شام کے خلاف امریکہ اور صہیونی ریاست کی سازشوں کے سلسلے میں خبردار کرتے ہوئے دنیا کے مسلمانوں اور حریت پسند انسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شام کے خلاف امریکی - صہیونی سازشوں کا مقابلہ کریں۔

مکارم شیرازی: شام کے خلاف سازش؛ شام غاصب صہیونیت اور ظالم استکبار کے سامنے ڈٹا رہےگا

ابنا: مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی نے اپنے بیان میں امریکہ اور صہیونی ریاست کی جانب سے شام کو کمزور بنانے اور اس ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشوں اور بعض اسلامی ملکوں کے سربراہوں کے شام کے خلاف اسلام دشمنوں سے ہاتھ ملانے کی مذمت کی ہے۔
آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے تاکید کی ہے کہ شام کو غاصب صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت میں صف اول میں رہنے کی بنا پر امریکہ برطانیہ اور فرانس جیسی اسلام دشمن سامراجی طاقتوں نے اپنی توسیع پسندانہ پالیسیوں کا نشانہ بنایا ہے۔

بشکریہ از ریڈیو تھران

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

ہم سب جانتے ہیں کہ مملکت شام اس علاقے میں دو اہم خصوصیات کی حامل ہے: اولاً شام غاصب اسرائیل کے خلاف جدوجہد کے اگلے محاذ پر واقع ہوا ہے اور ثانیاً امریکہ، برطانیہ اور فرانس جیسی استعماری قوتوں کی زیادہ خواہیوں کے لئے رکاوٹ ہے اور ان کے خلاف جدوجہد کے حوالے سے اس ملک کی یہ پوزیشن ہی اس بات کا سبب بنی ہوئی ہے کہ استکباری قوتوں اور اسرائیل اور افسوس کہ ان سامراجی قوتوں سے ہماہنگ بعض عرب ممالک نہایت شدت کے ساتھ اس اسلامی ملک کے استحکام کو نقصان پہنچانے کے لئے سازشوں میں مصروف عمل ہوگئے ہیں۔ اور عجیب یہ کہ امریکہ اور اسرائیلی ریاست نے اعلانیہ طور پر ان مسلح ٹولوں کے ساتھ تعاون کررہے ہیں جو شام کے استحکام کو مخدوش کرنے کے لئے سرگرم ہوگئے ہیں اور انہیں امید ہے کہ اب جبکہ وہ مصر، یمن اور تیونس میں اپنے اڈے کھوچکے ہیں اس ملک میں انہیں نیا اڈا ملے اور وہ علاقے پر قبضہ کرچکے ہیں۔
دوراندیش اور بیدار مسلمانوں کو ہی نہیں بلکہ دنیا کے تمام حریت پسندوں کو بھی شام کی اس صورت حال کا ادراک کرکے اپنے انسانی اور اسلامی فریضے کے عنوان سے ایک اسلامی ملک میں خانہ جنگی اور اس ملک کی ویرانی کا سبب بننے والی اس مذموم سازش کا سد باب کرنا چاہئے اور اس کا مقابلہ کرنا چاہئے۔
یقیناً شام کے باشندے بھی اس حقیقت سے واقف ہیں کہ دشمن اس علاقے میں ایک دوسرا لیبیا بنانا چاہتا ہے اور اپنے مفادات اور اسرا ئیلی ریاست کو تحفظ فراہم کرنا چاہتا ہے۔
ظاہر ہے کہ شام کی حکومت کو بھی اصلاحات کے سلسلے میں دیئے گئے اپنے وعدوں کی پابندی کرکے دشمنان اسلام اور صہیونیوں کے ہاتھ سے بہانہ چھین لینا چاہئے۔
باعث حیرت ہے کہ بعض عرب ممالک ـ جن میں کبھی بھی آزادی کی ہوا ہی نہیں اڑ سکی ہے ـ امریکہ اور اسرائیل یعنی اسلام کے قسم خوردہ دشمنوں کے ساتھ مل کر "اصلاحات کے بہانے" دشمن کے مفادات کے لئے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں اور وہ کبھی یہ سوچنا بھی گوارا نہیں کرتے کہ وہ بھی کسی دن جیل کے پنجرے میں مقدمے کے لئے حاضر کئے جائیں گے۔
ہمیں امید ہے کہ دنیا کے عربوں اور دنیا کے مسلمانوں اور حریت پسندوں نیز شام کے باایمان عوام کی بیداری اسرائیل اور عالمی استکبار کی تمامتر سازشوں اور منصوبوں کو پروردگار عالم کے فضل سے، ناکام بنائے گی اورمملکت شام اصلاحات اور مکمل استحکام اور پہاڑ کی مانند مضبوطی کے ساتھ غاصب صہیونیت اور ظالم استکبار کے سامنے ڈٹا رہے۔
آمین یا رب العالمین

 


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...
افغانستان میں 80 وہابی دہشتگرد ہلاک
گزشتہ سالوں میں قرآن مجيد پر فروش ترين كتاب رہی ...
اسكاٹ لينڈ كے مسلمانوں كی جانب سے اسرائيلی ...
شہدائے منٰی کی برسی کے موقع پر بلتستان میں تعزیتی ...

 
user comment