اردو
Thursday 18th of July 2024
0
نفر 0

عزاداری سید الشہداء پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں

عزاداری سید الشہداء پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں

بین الاقوامی گروپ:شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کہا : ملک میں ہر مذہب و مسلک کو اپنی عبادات کا پورا حق حاصل ہے، عزاداری سید الشہداء پر کوئی قدغن برداشت نہیں کرینگے ۔

ایکنا نیوز- شفقنا- حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کہا : کچھ شرپسند عناصر عزاداری سید الشہداء کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں حالانکہ مجلس و عزاداری کسی مسلک کے خلاف نہیں بلکہ یزیدیت کے خلاف احتجاج ہے جو جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا : عزاداری سید الشہداء پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کرسکتے کیونکہ یہ ہماری شہری آزادیوں کا مسئلہ ہے ۔ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کو اپنی عبادات اپنے طریقے سے ادا کرنے کی پوری آزادی ہے اور اس پر کوئی قدغن برداشت نہیں کی جاسکتی کیونکہ مذہبی آزادی آئین پاکستان نے دی ہے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : اسلام میں انتہاء پسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں اور نہ ہی ان کا امن و آشتی کے مذہب سے کوئی تعلق ہے ، اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے ۔

حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کہا : قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے ہمیشہ اتحاد و وحدت کا درس دیا اور ہم اسی سلسلے کو آگے بڑھا رہے ہیں کیونکہ ملک کے استحکام اور اسلام کی سربلندی کیلئے اتحاد امت ضروری ہے ۔

 


source : www.iqna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

ولایت علی ع قرآن کریم میں
قاتلان حسین(ع) کا مذہب
''عاشورا ''وجود میں آنے کے اسباب
فاطمہ علیھا السلام ،عالم ہستي کا درخشاں ستارہ
عزم راسخ اور سعی مستقل
نبی (ص) کی ذات محور اتحاد
امام رضاعلیہ السلام اور ولایت عہدی كامنصب
امام زمانہ سے منسوب جزیرہ برمودا ٹرائنگل
کیا عباس بن عبدالمطلب اور ان کے فرزند شیعوں کے ...
حسنین کے فضائل صحیحین کی روشنی میں

 
user comment