اردو
Wednesday 1st of May 2024
0
نفر 0

کیا زوجہ جعفر طیار اسماء بنت عمیس نے آپ کی شہادت کے بعد حضرت ابوبکر سے شادی کی؟

کیا زوجہ جعفر طیار اسماء بنت عمیس نے آپ کی شہادت کے بعد حضرت ابوبکر سے شادی کی؟

علیکم السلامجی ہاں جناب اسماء بنت عمیس نے جعفر طیار کی شہادت کے بعد حضرت ابوبکر سے شادی کی۔ یہ اس دور کی بات ہے جب رسول خدا(ص) باحیات تھے اور حضرت ابوبکر بھی دیگر مسلمانوں اور اصحاب رسول کی طرح ایک صحابی تھے اور بظاہر ان کے ساتھ شادی کرنے میں کوئی مشکل نہیں تھی اختلافات اور مشکلات رحلت رسول کے سامنے آئیں۔ دوران خلافت خلیفہ اول اسماء نے ان کی بیعت نہیں کی اور حضرت علی (ع) کا ساتھ دیا تاریخ میں ہے کہ وہ حضرت علی علیہ السلام کے بارے میں حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کے بنائے جانے والے منصوبوں سے آگاہ کرتی تھیں۔ اور تاریخ میں یہ بھی لکھا ہے اسماء بنت عمیس کا بیٹا محمد بن ابوبکر تاریخ اسلام کو وہ درخشاں صاحب کردار چہرہ ہے جنہوں نے اپنے باپ ابوبکر کی بیعت نہیں کی اور امیر المومنین علی (ع) کی شاگردی اختیار کی۔ محمد بن ابوبکر حضرت علی (ع) کے نمایاں شاگردوں اور برجستہ صحابیوں میں سے تھے جن کے بارے میں حضرت علی نے فرمایا محمد میرا بیٹا لیکن صلب ابوبکر میں سے ہے۔ محمد بن ابوبکر نے اپنی ساری زندگی حضرت علی(ع) کے زیر سایہ گزاری اور جنگ جمل میں آپ کے رکاب میں جنگ لڑی، حضرت علی(ع) نے انہیں مصر کا والی بنا کر بھیجا تھا لیکن عمرو عاص نے انہیں شہید کر دیا۔ یہ اسماء بنت عمیس جیسی ماں کی تربیت تھی کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو ہمیشہ دامن ولایت سے وابستہ رکھا۔ تاریخ میں ہے کہ جناب اسماء روزانہ اپنا زیادہ وقت حضرت زہرا(س) کے پاس گزارا کرتی تھی اسی وجہ سے جناب زہرا(س) کی شہادت کی روایت بھی انہیں سے نقل ہوئی ہے۔ حضرت ابوبکر کی وفات کے بعد انہوں نے حضرت علی (ع) سے شادی کر لی اور اولاد زہرا (ع) کی کفالت اپنے ذمہ لی۔کسی سے شادی کرنا اس کے مومن یا غیر مومن ہونے کی دلیل نہیں ہے کافر کے گھر میں مومن عورت کی مثال قرآن نے زوجہ فرعون کے ذریعے دی اور مومن کے گھر میں کافر عورت کی مثال زوجہ حضرت نوح(ع) کے ذریعے دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

زکوٰۃ کن چیزوں پر واجب ہوتی ہے ؟
کتاب "مکیال المکارم" کے مطابق امام زمانہ کی ...
حضرت علی(ع) سے معاویه کی دشمنى کی علت کیا تهی؟
آدم عليہ السلام كونسى جنت ميں تھے
وحی کیا ھے؟
انسان کی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں قیامت پر ...
کیا نوروز اسلامی عید ہے؟
کیوں اسلام نے نوروز کی تائید کی ہے؟
کیا یا علی مدد کہنا جائز ہے
آلِ محمد سے کیا مراد ہے؟

 
user comment