اردو
Saturday 4th of May 2024
0
نفر 0

محبت اہل بیت نجات کی کنجی: سنی عالم دین

محبت اہل بیت نجات کی کنجی: سنی عالم دین

بمبئی کے ضلع تھانہ میں جامعہ اسلامیہ کے سربراہ سنی عالم دین علامہ محمد اختر علی واجد القادری نے محرم الحرام کی مناسبت سے اہل سنت و الجماعت کے ذریعے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا اہل بیت سے محبت ذریعہ نجات ہے اور اہل بیت سے بغض جہنم کا ذریعہ ہے وہ لوگ جو اہل بیت سے محبت کرتے کرتے دنیا سے رخصت ہو گئے ان کی موت موت نہیں بلکہ زندگی ہے اور جو بغض اہل بیت میں مر گئے وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں دنیا ہی میں بنا گئے تھے۔
بمبئی کے معروف خطیب واجد ملت القادری نے قرآن و سنت کی روشنی میں ثابت کیا کہ اہل بیت سے محبت از حد ضروری و لازمی ہے جب تک دنیا میں اہل ایمان رہیں گے تب تک اہل حق اہل بیت سے محبت کریں گے، آل رسول جب اور جہاں بھی ہوں وہ رسول کائنات کی آل ہی ہیں ان کے گھرانے کا ہر بچہ صاحب فیض اور بابرکت ہوتا ہے ان کے فیوض و برکات ہر زمانے میں حاصل کئے گئے ان کی محبت کامیابی کی کنجی قرار دی گئی ہے۔
مولانا موصوف نے کتب اہل سنت کے حوالوں سے بیان کیا کہ تاریخ میں صحابہ کرام نے اہل بیت کا دامن نہیں چھوڑا اور یہی ان کی کامیابی کا راز تھا.


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا شعراء کی زبانی
عشق حسین علیہ السلام
رسول خدا(ص): تمہارے درمیان قرآن و اہل بیت چھوڑے ...
علامہ اقبال کا فلسفہ خودی
امام حسن عسکری علیہ السلام کی نظر میں عبادت اور ...
کربلا کا حیات بخش ہونا
امام موسی کاظم علیہ السلام کی عبادتیں
ام کلثوم زوجہ حضرت عمر کون تھیں ؟
سکینہ کا باپ کی لاش کو تلاش کرنا
فاطمہ زھرا(س) محافظ دین و ولایت

 
user comment