اردو
Friday 10th of January 2025
0
نفر 0

فرقہ وارانہ دشمنى كى خاطر اسلام كى جڑوں كو كھوكھلا نہ كيا جائے

فرقہ وارانہ دشمنى كى خاطر اسلام كى جڑوں كو  كھوكھلا نہ كيا جائے

جن لوگوں كا اصرار ہے كہ مذہب شيعہ كو تحريف قرآن كے عقيدہ سے متہم كيا جائے ، گويا وہ اس بات كى طرف متوجہ نہيں ہيں كہ فرقہ وارانہ خصومت كى خاطر وہ اسلام كى جڑيں كاٹ رہے ہيں ۔كيونكہ غير مسلم لوگ كہيں گے كہ عدم تحريف كا عقيدہ مسلمانوں كے درميان مسلم اور متفقہ عقيدہ نہيں ہے ۔

كيونكہ ايك عظيم گروہ تحريف قرآن كا قائل ہے ۔ ہم ان بھائيوں كو نصيحت كرتے ہيں كہ فرقہ واريت اور تعصب آميز دشمنى كى خاطر قلب اسلام يعنى قرآن مجيد كو نشانہ نہ بنائيں۔آيئے اسلام اور قرآن پر رحم كيجئے اور بے جا تحريف كى باتوں كو اُچھال كر دشمن كو موقع فراہم نہ كيجئے۔

شيعوں كے خلاف يہ تہمت اور افترا اس قدر پھيل چكى ہے كہ ايك مرتبہ ہم عمرہ كى خاطر بيت اللہ مشرف ہوئے ۔ سعودى عرب كے وزير مذہبى امور سے ہمارى ملاقات ہوئي اس نے ہمارا پر تپاك استقبال كيا ۔ليكن كہنے لگا تمہارا قرآن ہمارے قرآن سے مختلف ہے (سمعت ان لكم مصحفا غير مصحفنا)

ميں نے جواب ميں كہا ،اس بات كو آزمانا انتہائي آسان ہے ۔آپ خود ہمارے ساتھ تشريف لے چليے يا اپنا نمائندہ بھيج ديں(تمام اخراجات ہمارے ذمہ ہونگے )واپس تہران چلے چلتے ہيں۔ قرآن مجيد تمام مساجد اور گھروں ميں موجود ہيں ۔ تہران ميں ہزاروں مسجديں اور لاكھوں گھر ہيں ۔ مسجد يا گھر كا انتخاب آپ كے نمائندے كے اختيار ميں ہوگا ۔ وہ جس گھر كا انتخاب كرے گا ہم اُس دروازے پر دستك ديكر قرآن مجيد طلب كريں گے اس وقت آپ ديكھ لينا كہ شيعوں كے گھروں ميں موجود قرآن مجيد، ديگر مسلمان ممالك كے قرآن مجيد كے ساتھ ايك لفظ كا بھى فرق نہيں ركھتا ہے ۔ آپ جيسے اعلى تعليم يافتہ لوگوں كو اس قسم كى جھوٹى افواہوں كا شكار نہيں ہونا چاہيے

ہمارے بہت سے قاري، انٹرنيشنل مقابلہ قرا ت ميں اوّل نمبر پرآئے ہيں ۔ہمارے حافظ ، بالخصوص ہمارے كمسن حفاظ نے بہت سے اسلامى ممالك ميں تعجب خيز اور قابل تحسين قرآنى منظر پيش كيئے ہيں۔ ہر سال ہزاروں كى تعداد ميں ہمارے حفّاظ اور قاريوں ميں اضافہ ہوتا ہے۔ ہمارے وسيع و عريض ملك ميں جگہ جگہ حفظ ،قرا ت،تفسير قرآن كى كلاسيں اور علوم قرآن كے كالج و يونيورسٹياں موجود ہيں ۔ان تمام چيزوں كا اثبات ،نزديك سے مشاہدہ كے ذريعہ تمام لوگوں كے لئے آسان ہے ۔

ان تمام موارد ميں صرف اسى قرآن مجيد سے استفادہ كيا جاتا ہے جو تمام مسلمان ممالك ميں متداول ہے اور ہمارا كوئي بھى باشندہ اس معروف قرآن كے علاوہ كسى دوسرے قرآن كو نہيں پہچانتا ہے ۔ اور ہمارے ہاں كسى بھى مجلس يا محفل ميں تحريف قرآن كى بات نہيں كى جاتى ہے۔

 


source : www.tebyan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

قرآن مجید کے بعض الفاظ کیوں غلط لکھے گئے ہیں؟
آیت مبارکہ ’’ و جاء ربُّکَ والملکُ صفّاً صفّاً ...
قرآن مجید کی آیات میں محکم اور متشابہ سے کیا مراد ...
مشکلات زندگي ميں قرآن کي رہنمائي
قرآن مجید کو کیسے جمع کیا گیا ھے؟
فرقہ وارانہ دشمنى كى خاطر اسلام كى جڑوں كو ...
تفسیر "سورہ البقرة " (آیات 6تا 10)
تاريخ اسلام اور اتحاد مسلمين
قرآن کریم میں ائمہ (ع) کے نام
علم تجوید اور اس کی اھمیت و ضرورت

 
user comment