۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی افواج نے شہر تکریت کے جنوب میں داعش کے ایک ٹریننگ سینٹر پر قبضہ کر لیا-
اس ٹریننگ سینٹر میں تکفیری دہشتگرد گروہ ، داعش کے عناصر کو ٹریننگ دی جاتی تھی-اسی طرح عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے اس شہر کے جنوبی علاقے میں ایک ایسے مرکز پر قبضہ کر لیا جس میں خودکش کار بم تیار کیا جاتا تھا-
العالم کے مطابق جنوبی تکریت کے الاسحاقی علاقے میں اتوار کو گھر گھر تلاشی کے دوران عراقی پولیس کو یہ کامیابی ملی-
اس رپورٹ کے مطابق پولیس نے اس کارخانے میں موجود دھماکہ خیز مواد کو بے اثر بنایا اور اس میں موجود سازوسامان کو پلیس نے اپنی تحویل میں لے لیا-
واضح رہے کہ عراقی افواج نے جنوبی تکریت کے الاسحاقی علاقے کے بڑے حصے کو داعش کے وجود سے آزاد کرالیا- اس دوران پلیس نے تین گھروں کو بموں سے پاک کیا اور اس علاقے میں لگائے گئے دسیوں بموں کو بے اثر بنایا-
عراقی سیکورٹی فورس کی کامیابی سے بوکھلائے داعش نے مشرقی تکریت کے العبید قبیلے کے اسی افراد کو اغوا کر لیا ہے-
source : www.abna.ir