اردو
Tuesday 7th of May 2024
0
نفر 0

ارشادات نبوی

ارشادات  نبوی

ہمیں دکھاوے اور نام و نمود کے تباہ کن جزبے سے بہت ہوشیار اور چوکنا رہنا ہوگا ورنہ ساری محنت برباد ہوجائے گی ۔

 

- بہترین کلام اللہ کی کتاب اور بہترین سیرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیر ت ہے ۔ جس کی پیروی کی جانی چاہیے۔

 

- میں نے جہنم کی آگ سے زیادہ خطرناک چیز نہیں دیکھی کہ جس سے بھاگنے والا سو رہا ہے اور جنت سے زیادہ عمدہ چیزنہیں دیکھی کہ جس کا چاہنے والا سو رہا ہے ۔

 

- سچائی کے ساتھ معاملہ کرنے والا امانت دار تاجر قیامت کے دن نبیوں، صدیقوں اور شہیدوں کے ساتھ ہوگا۔

 

- اپنے مال کو بیچنے میں کثرت سے قسمیں کھانے سے بچو۔ یہ وقتی طور پر تو تجارت کو فروغ دیتی ہیں لیکن آخرکار برکت کو ختم کر دیتی ہے۔

 

- وہ شخص جو اشیاء ضرورت کو نہیں روکتا بلکہ وقت پر بازار میں لاتا ہے تو وہ اللہ کی رحمت کا مستحق ہے اور اسے اللہ رزق دے گا اور وہ شخص جو احتکار کرتا ہے وہ لعنت کا مستحق ہے ۔

 

- مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کی مزدوری دے دو ۔

 

- اللہ کی لعنت ہو رشوت دینے والے پر اور رشوت لینے والے پر ۔

 

- باپ اپنی اولاد کو جو کچھ دیتا ہے اس میں سے سب سے بہتر عطیہ اس کی اچھی تعلیم و تربیت ہے ۔

 

- جب انسان مرجاتا ہے تو اس کا عمل ختم ہوجاتا ہے مگر تین قسم کے اعمال ایسے ہیں کہ ان کا ثواب مرنے کے بعد بھی ملتا رہتا ہے ۔ (۱) صدقہ جاریہ ، (۲) ایسا علم چھوڑ جائے جس سے لوگ فائدہ اٹھائیں ۔(۳) نیک لڑکا جو اس کے لئے دعا کرتا ہے ۔

 

- مسلمانوں کے گھروں میں سب سے بہتر گھر وہ ہے جس میں کوئی یتیم ہو ، اور اس کے ساتھ اچھا سلوک کیاجاتا ہو ۔

 

- بے زبان جانوروں کے بارے میں اللہ سے ڈرو ۔ ان پر اچھی حالت میں سوار ہو اور اچھی حالت میں ان کو چھوڑو ۔ ان کو بھوکا رکھنا اور زیادہ کام لینا خدا کے غضب کا باعث ہے ۔

 

- دوسروں کی مصیبت پر خوشی کا اظہار نہ کر ۔ ورنہ اللہ اس پر رحم فرمائے گا اور مصیبت ہٹا دے گا اور تجھے مصیبت میں مبتلا کردے گا۔

 

- جھوٹ بولنا کسی حال میں بھی جائز نہیں ۔ نہ تو سنجیدگی کے ساتھ اور نہ ہی مذاق کے طور پر اور یہ بھی جائز نہیں کہ تم میں سے کوئی اپنے بچے سے کسی چیز کے دینے کا وعدہ کرے اور پھر پورا نہ کرے ۔

 

- دلوں کے زنگ کو دور کرنے کے لئے آدمی موت کو بہت یاد کرے اور دوسرا یہ کہ قرآن کی تلاوت کرے۔

 

- خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ جب میرا بندہ مجھے یاد کرتا ہے اور میری یاد میں جب اس کے دونوں ہونٹ ہلتے ہیں تو اس وقت میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں ۔

حضرت علی مرتضی علیہ السّلام کے اقوال
حضرت علی مرتضی علیہ السّلام کے اقوال
جب تو کسی سے احسان کرے تو اس کو مخفی رکھ اور جب تیرے ساتھ کوئی احسان کرے تو اس کو ظاہر کر ۔ ...
حضرت عیسی علیہ السلام کے اقوال
حضرت عیسی علیہ السلام کے اقوال
انسان کا سب سے بڑا دشمن فعل بد ہے اور سب سے بڑا خیرخواہ کارنیک ہے ۔
فرمان خداوندی
فرمان خداوندی
لوگو! ہم نے تم سب کو ایک مرد (آدم) اور ایک عورت (حوا) سے پیدا کیا اور پھر تمہاری ذاتیں اور برادریاں ٹھہرا دیں تاکہ تم ایک دوسرے کی شناخت کرسکو۔ ورنہ اللہ کے نزدیک تم میں شریف و ہی ہے جو زیادہ پرہیز گار ہے ۔ بے شک اللہ جاننے والا باخبر ہے

 


source : www.tebyan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

خیر و فضیلت کی طرف میلان
حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا شعراء کی زبانی
عشق حسین علیہ السلام
رسول خدا(ص): تمہارے درمیان قرآن و اہل بیت چھوڑے ...
علامہ اقبال کا فلسفہ خودی
امام حسن عسکری علیہ السلام کی نظر میں عبادت اور ...
کربلا کا حیات بخش ہونا
امام موسی کاظم علیہ السلام کی عبادتیں
ام کلثوم زوجہ حضرت عمر کون تھیں ؟
سکینہ کا باپ کی لاش کو تلاش کرنا

 
user comment