- بری عادت پر غالب آنا کمال فضیلت ہے ۔
- اول عمر میں جو وقت ضائع کیا گیا ہے ۔ آخر عمر میں اس کا تدارک کر تاکہ انجام بخیر ہو۔
- جب تو کسی سے احسان کرے تو اس کو مخفی رکھ اور جب تیرے ساتھ کوئی احسان کرے تو اس کو ظاہر کر ۔
- جس شخص کی امیدیں چھوٹی ہوتی ہیں اس کے عمل بھی درست ہوتے ہیں ۔
- جو شخص گناہ سے پاک اور بری ہو وہ نہایت دلیر ہوتا ہے ۔ اور جس میں کچھ عیب ہو ، وہ سخت بزدل ہوجاتا ہے ۔
- نیک اعمال میں کسی کے پیچھے ہونا بہتر ہے ۔ بجائے اس کے برے کاموں میں اوروں کا پیشوا ہو ۔
ارشادات نبوی
ارشادات نبوی
ہمیں دکھاوے اور نام و نمود کے تباہ کن جزبے سے بہت ہوشیار اور چوکنا رہنا ہوگا ورنہ ساری محنت برباد ہوجائے گی
حضرت عیسی علیہ السلام کے اقوال
حضرت عیسی علیہ السلام کے اقوال
انسان کا سب سے بڑا دشمن فعل بد ہے اور سب سے بڑا خیرخواہ کارنیک ہے ۔
فرمان خداوندی
فرمان خداوندی
لوگو! ہم نے تم سب کو ایک مرد (آدم) اور ایک عورت (حوا) سے پیدا کیا اور پھر تمہاری ذاتیں اور برادریاں ٹھہرا دیں تاکہ تم ایک دوسرے کی شناخت کرسکو۔ ورنہ اللہ کے نزدیک تم میں شریف و ہی ہے جو زیادہ پرہیز گار ہے ۔ بے شک اللہ جاننے والا باخبر ہے ۔
source : www.tebyan.net