اردو
Wednesday 3rd of July 2024
0
نفر 0

اسلام کے عالمی تفکر کو اجاگر کرنے کی ضرورت/ پیغمبر اسلام(ص) کی حمایت میں مہم کا آغاز

اسلام کے عالمی تفکر کو اجاگر کرنے کی ضرورت/ پیغمبر اسلام(ص) کی حمایت میں مہم کا آغاز

حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے اسلامی عالمی گھرانہ کانفرنس جو گزشتہ روز قم میں منعقد ہوئی میں افتتاحی خطاب کیا۔
انہوں نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے ایام کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے انقلاب اسلامی کو اسلام کی حیات نو سے تعبیر کیا اور اسلامی عالمی گھرانہ کانفرنس میں حاضر ہونے والے مہمانوں کوخوش آمدید کہا۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے اس کانفرنس کے انعقاد کی اہمیت پر روشنی ڈٓالتے ہوئے کہا: اس اجتماع کی اہمیت اسلام کے عالمی گھرانہ کے تفکر کو زندہ کرنے کی بدولت ہے اس لیے کہ اسلام کے اگر چہ بہت سارے افکار سیاسی ہیں لیکن یہ کام صرف سیاسی نہیں بلکہ اس میں دینی جذبات اور الہی مقاصد بھی موجود ہیں۔
انہوں نے اس آیت کی تلاوت کرتے ہوئے کہ «إِنَّ الدِّینَ عِنْدَ اللَّهِ الْإِسْلام » (آل عمران، ۱۹) ''اللہ کے نزدیک اسلام ہی پسندیدہ دین ہے‘‘ کہا: اسلام دین حقہ ہے جس کی تجلیاں طول تاریخ میں نمایاں ہوتی رہی ہیں اور اس کا کامل پیکیج آخری زمانے میں آخری نبی پر نازل ہوا۔
حجۃ الاسلام و المسلمین اختری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خداوند عالم نے اپنے بندوں کے درمیان نہ ٹوٹنے والا رشتہ قائم کر رکھا ہے کہا: ائمہ طاہرین(ع) کی روایات میں ہے کہ امت مسلمہ ایک درخت کے مانند ہے جس کی جڑیں، تنا اور شاخیں ہوتی ہیں۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے مزید کہا: اگر امام خمینی(رہ) انقلاب اسلامی کی کامیابی کے آغاز میں ہی مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور اتفاق کی بات کرتے ہیں اور رہبر انقلاب اسلامی تمام پیروان اہلبیت(ع) کو ایک گھرانے کا نام دیتے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ فکر اسلامی فکر ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہم اس فکر کو اجاگر کریں۔
انہوں نے اسلامی عالمی گھرانہ کانفرنس کے انعقاد کو اسی فکر کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا: تمام مسلمانوں اور اہل بیت(ع) کے پیروکاروں کو ہاتھ سے ہاتھ ملا کر دقیق منصوبہ بندی کے ساتھ اسلام کے حقیقی چہرے کو متعارف کروانے کی راہ میں پائی جانے والی مشکلات کو حل کرنا چاہیے۔
انہوں نے اپنی گفتگو کے آخر میں پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے مقابلے میں رسول اسلام کی حمایت میں ایک مہم (Campaign) کو وجود میں لائے جانے کی خبر دی اور کہا: اس مہم میں آزادی بیان کے بہانے سے اسلامی مقدسات کی توہین کرنے والے دشمنان اسلام کا مقابلہ کرنے کے علاوہ تکفیری ٹولیوں کے جرائیم کی مذمت اور بحرین کے مظلوم عوام کی حمایت جیسے مقاصد بھی پیش نظر رکھے گئے ہیں کہ اہل بیت(ع) کے پیروکار اس میں شمولیت اختیار کر کے دین اسلام کے دفاع کے لیے قدم اٹھائیں۔


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سعودي فوجيوں نے مذہب دشمني کا ثبوت ديتے ہوئے ...
علامہ مفتی جعفر حسین رحمتہ اللہ علیہ کی 34 ویں ...
بحرین میں انسانی حقوق کی کارکن زینب الخواجہ کو ...
پارلیمانی انتخابات میں حزب اللہ کی کامیابی کا ...
اسلام کے عالمی تفکر کو اجاگر کرنے کی ضرورت/ ...
میوزک سنٹر سے اسلامک سنٹر(جدہ ، سعودی عرب)
بحرین میں جاری ہیں مظاہرے
فرانس میں اسلام، تہذیب اور یورپ کا باہمی ارتباط ...
جامعہ کراچی، آئی ایس او کے کارکنان پر دھماکے میں ...
لبنان كے شہر "بعلبك" میں ہفتہ وحدت كی مناسبت سے ...

 
user comment