العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں آل خلیفہ کی عدالت نے انسانی حقوق کی کارکن زینب الخواجہ کو اس ملک کے بادشاہ کی اہانت کرنے کے الزام میں سات سال قید کی سزا سنائي ہے ، جب کہ زينب الخواجہ کے یہاں سات دن پہلے ہی ایک بچے کی ولادت ہوئی ہے. واضح رہے کہ زینب الخواجہ چودہ اکتوبر سے بحرین کے بادشاہ کی توہین کرنے کے جرم میں قید میں صعوبتیں برداشت کررہی تھیں جنہیں آل خلیفہ کے سکیورٹی حکام نے انیس نومبر کو بچے کی پیدائش کی وجہ سے آزاد کیا تھا ۔یاد رہے کہ بحرین میں عوام پر آل خلیفہ کی شاہی حکومت کا وحشیانہ ظلم و ستم بدستور جاری ہے جب کہ بحرینی عوام بھی اس کے خلاف اپنی احتجاجی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔
source : www.abna.ir