اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

کوبانی شہر سے داعش کا صفایا، کرد فورس کی فتح کا اعلان

کوبانی شہر سے داعش کا صفایا، کرد فورس کی فتح کا اعلان

شام کی کرد فورس نے کوبانی شہر سے دھشتگردوں کا مکمل صفایا کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کی کرد فورس نے کوبانی شہر سے دھشتگردوں کا مکمل صفایا کر دیا ہے۔
شامی حکومت کے مخالف ادارے ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ کرد فورس نے کوبانی شہر سے مسلح افراد کو نکال باہر کر دیا ہے اور اس شہر پر اپنا قبضہ حاصل کر لیا ہے۔
کرد فورس نے دھشتگردوں کے ساتھ شدید جنگ کرنے کے بعد اتوار کی صبح کو اس شہر کے آخر مورچے کو بھی فتح کر لیا اور اس شہر میں موجود مدرسے شریعت اور مسجد سیدان کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔
پیر کی صبح کو لوگوں نے کوبانی شہر میں داعش کے لگے جھنڈوں کو اکھاڑ کر اپنا پرچم لہرا دیا۔
کرد ٹی وی چینل نے بھی کوبانی شہر میں کرد فورس کی فتح کا اعلان کر دیا ہے جبکہ کوبانی شہر کے ڈپٹی کونسل ''اوجلان ایسو‘‘ نے بھی اس خبر کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کا کوبانی شہر سے مکمل طور پر صٖفایا ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ چاہ ماہ قبل دھشتگرد ٹولے داعش نے شام کے شہر کوبانی پر قبضہ کر لیا تھا جبکہ کرد فورس مسلسل داعش سے اس شہر میں بر سر پیکار رہی ہے، تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ داعش نے کوبانی میں اپنے ایک ہزار سے زیادہ عناصر کو موت کے منہ میں دھکیل دیا ہے۔

 


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...
افغانستان میں 80 وہابی دہشتگرد ہلاک
گزشتہ سالوں میں قرآن مجيد پر فروش ترين كتاب رہی ...
اسكاٹ لينڈ كے مسلمانوں كی جانب سے اسرائيلی ...
شہدائے منٰی کی برسی کے موقع پر بلتستان میں تعزیتی ...

 
user comment