اردو
Tuesday 23rd of July 2024
0
نفر 0

مہدی علیہ السلام کا انکار کفر ہے

مہدی علیہ السلام  کا انکار کفر ہے

اس مقالہ سے با آسانی یہ نتیجہ حاصل ہوتا ہے کہ حضرت مہدی موعود منتظر ارواح العالمین لہ الفداء کے ظہور کا مسئلہ تمام مسلمانوں کے نزدیک اجماعی اور متفق علیہ ہے نیز اس موضوع سے متعلق اہل سنت نے اپنے ذریعوں سے جو روایات نقل کی ہیں وہ بھی متواتر اور مسلم الثبوت ہیں، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر ایمان لانے، آپ(ص) کی نبوت کی تصدیق کرنے اور آپ (ص) کے ذریعہ بیان کی گئی ۔۔۔۔۔۔غیبی اخبار کا جزء ہے جن میں کسی شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہیں ہے، بلکہ آن حضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نبوت پر ایمان کا لازمہ یہ ہے کہ حضرت مہدی علیہ السلام کے ظہور پر بھی ایمان لایا جائے اور ان دونوں کو ایک دوسرے سے جدا کرنا جائز نہیں ہے۔

اس مقالہ میں سندکے طور پر صرف اہل سنت کے اقوال اور کتب کو بنیاد قرار دیا گیا ہے، اگر کوئی شخص، شیعوں کی معتبر کتب اور اہل بیت(ع) عصمت و طہارت سے معتبر ترین اسناد کے ساتھ منقول روایات اور گزشتہ ایک ہزار سال سے زائد عرصہ میں اس موضوع پر لکھی جانے والی تعداد کتابوں کو ملاحظہ کرے تو اس کی معلومات جامع اور کامل ہو سکتی ہیں۔

اس قسم کی روایات و احادیث شیعوں کی ان کتب میں بھی پائی جاتی ہیں جن کی تالیف و ترتیب امیرالمومنین (ع) کے عہد میں ہوئی، اسی طرح ائمہ معصومین علیہم السلام کے دور میں حضرت مہدی (ع) بلکہ آپ کے پدر بزرگوار امام حسن عسکری (ع) کی ولادت با سعادت سے قبل جو کتب اور اصول مرتب ہوئے ان میں بھی ایسی روایات موجود ہیں جو بذات خود ایک معجزہ اور خبر غیبی کا درجہ رکھتی ہیں۔

ہم دست بدعا ہیں کہ خداوند عالم جملہ مسلمانان عالم کی آنکھوں کو حضرت (ع) کے جمال بے مثال کی زیارت سے منور فرمائے انتظار کے لمحے تمام ہوں، اور اس مصلح حقیقی کے ظہور سے انسانی زندگی میں پائے جانے والے اضطراب کا خاتمہ ہو ۔
''انہ علی کل شیء قدیر'' '' بیشک وہ ہر چیز پر قد رت رکھنے والا ہے۔''

 


source : www.tebyan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

آسمانی ادیان میں انتظار فرج کا عقیده
حکومت مهدي پر طايرانه نظر
حضرت زھرا (س) اور حضرت مہدی (عج)
عصر غیبت میں ہماری ذمہ داریاں
زمانہٴغیبت میں ہماری ذمہ داریاں
امام حسین علیہ السلام اورامام زمانہ(عج)کےاصحاب ...
معرفت امام کے بغیر موت جاہلیت کی موت/ ایک مناظرہ ...
ظہور مہدی (ع) کا عقیدہ اسلامی عقیدہ ہے
حضرت امام مہدی کی معرفت کی ضرورت
کیا غیر معصوم کو امام کہنا جائز نہیں ہے؟

 
user comment