اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

بیت اللحم میں صیہونیوں کے ہاتھوں ایک مسجد نذر آتش

بیت اللحم میں صیہونیوں کے ہاتھوں ایک مسجد نذر آتش

صیہونی کالونیوں کے باشندوں نے آج صبح بیت لحم میں ایک مسجد کو نذرآتش کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین الیوم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی کالونیوں کے باشندوں نے جنوب مغربی بیت لحم ميں واقع الجبعہ دیہات کی الھدی مسجد کو تقریبا صبح چار بجے نذرآتش کر دیا۔ الجبعہ کی دیہی کونسل کے سربراہ نعمان حمدان نے بتایا کہ صبح سویرے جس وقت کچھ فلسطینی اپنے کام پر جا رہے تھے، مسجد سے آگ کے شعلے اٹھتے ہوئے دیکھے جسے بجھانے کے لئے لوگ دوڑے لیکن اس وقت تک آگ مسجد کو پوری طرح اپنی لپیٹ میں لے چکی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس واقعے میں مسجد اور اس میں موجود تمام سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ حمدان نے بتایا کہ صیہونی باشندوں نے مسجد کی دیواروں پر نسل پرستانہ نعرے بھی لکھے ہیں۔ مقامی دیہی کونسل کے سربراہ نے مزيد کہا کہ صیہونی کالونی کے باشندے اور قدس کی غاصب صیہونی حکومت مقامی مسلمان عوام کے لئے آئے دن اس قسم کے مسائل پیدا کرتی رہتی ہے۔ صیہونی کالونیوں کے باشندے اس علاقے سے فلسطینیوں کو باہر نکالنے کے لئے اکثر ان کے زیتون کے درختوں کو کاٹ دیتے ہيں، ان کے گھروں پرحملے کرتے ہيں اور ان کے مقدسات کی توہین کرتے ہيں۔ لیکن صیہونی حکومت مجرموں کی شناسائی کے باوجود بھی ان کے خلاف کوئی اقدام نہيں کرتی۔ فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان ميں اس واقعے کی شدید الفاظ ميں مذمت کی ہے۔

 


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...
افغانستان میں 80 وہابی دہشتگرد ہلاک
گزشتہ سالوں میں قرآن مجيد پر فروش ترين كتاب رہی ...
اسكاٹ لينڈ كے مسلمانوں كی جانب سے اسرائيلی ...
شہدائے منٰی کی برسی کے موقع پر بلتستان میں تعزیتی ...

 
user comment