اردو
Tuesday 23rd of July 2024
0
نفر 0

بڈگام کشمیر میں المہدی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ”یوم مادر“ کانفرنس منعقد

کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے شیخ العالم ہال بڈگام میں ”یوم مادر“ کے زیر عنوان ایک روزہ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں وادی کشمیر کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والی طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ اس تقریب کے مقررین نے ماں کا بچوں کی کردار سازی اور معاشرہ سازی میں
بڈگام کشمیر میں المہدی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ”یوم مادر“ کانفرنس منعقد

مقررین نے کہا کہ دور حاضر میں سماج میں پائی جانے والی برائیوں کے باعث مسائل، مشکلات اور پریشانیوں میں گھری خواتین طبقہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت اور تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر اپنی دنیا اور آخرت سنوار سکتی ہیں۔ انہوں نے کانفرنس میں موجود طالبات سے درخواست کی کہ وہ خاتون جنت (س) کی زندگی کو اپنی زندگیوں کیلئے نمونہ عمل بنائیں کیونکہ اسی میں ہر مسلم عورت کی دنیوی اور آخروی کامیابی کا راز مضمر ہے۔ مقررین نے بچوں کی تربیت میں ایک ماں کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بچوں کو دیندار بنانا ہر ماں کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک ماں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے بھی آراستہ کریں اور اس سلسلے میں یہ کوشش ہونے چاہئے کہ ایسے اسکول کا انتخاب کیا جائے جہاں مروجہ تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کا بھی انتظام ہو۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

آسمانی ادیان میں انتظار فرج کا عقیده
حکومت مهدي پر طايرانه نظر
حضرت زھرا (س) اور حضرت مہدی (عج)
عصر غیبت میں ہماری ذمہ داریاں
زمانہٴغیبت میں ہماری ذمہ داریاں
امام حسین علیہ السلام اورامام زمانہ(عج)کےاصحاب ...
معرفت امام کے بغیر موت جاہلیت کی موت/ ایک مناظرہ ...
ظہور مہدی (ع) کا عقیدہ اسلامی عقیدہ ہے
حضرت امام مہدی کی معرفت کی ضرورت
کیا غیر معصوم کو امام کہنا جائز نہیں ہے؟

 
user comment