اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

کربلا معلی کے مقدس پرچم کی چکوال میں آمد، مومنین نے زیارت کا شرف حاصل کیا

کی رپورٹ کے حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے وفد نے پاکستان کے شہر چکوال میں أسوة پبلک سکول کا دورہ کیا اور وہاں وفد کے اعزاز میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی۔ مطابق وفد کے پہنچنے پہ سکول کے
کربلا معلی کے مقدس پرچم کی چکوال میں آمد، مومنین نے زیارت کا شرف حاصل کیا

کی رپورٹ کے حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے وفد نے پاکستان کے شہر چکوال میں أسوة پبلک سکول کا دورہ کیا اور وہاں وفد کے اعزاز میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی۔ مطابق وفد کے پہنچنے پہ سکول کے سٹاف اور طلاب نے بہت گرم جوشی سے وفد کا خیرمقدم کیا اور وفد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں سکول کے طلاب نے دینی ترانے پیش کیے اور کھیلوں کے میدان میں اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا بھی مظاہرہ کیا، اساتذہ نے اپنی تقاریر کے عراق کے مقدس حرموں کے وفد کی آمد کو اپنے لیے مبارک قرار دیا اور اس دورے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس کے بعد حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کا وفد حرم حضرت عباس(ع) کی شبیہ کی زیارت کی کے لیے روانہ ہوا کہ جس کو بالکل حضرت عباس(ع) کے حرم کے ڈیزائن اور نقشہ کے مطابق تعمیر کیا گیا ہے۔

حرم حضرت عباس(ع) کے ڈیزائن پہ بنائی گئی جامع (مظهر إيمان) کی زیارت اور وہاں حضرت امام حسین(ع) کا عَلم بلند کرنے کے لیے جب مقدس حرموں کا وفد اس قصبہ میں پہنچا تو سینکڑوں افراد نے وفد کا استقبال کیا۔

وفد کی آمد کے بعد امام حسین(ع) علم کو اس مسجد میں نصب کرنے کی تقریب کا آغاز قاری رسول العامري نے تلاوت قرآن مجید سے کیا اس کے بعد وفد کے ارکان نے اپنے اپنے خطاب میں حضرت عباس(ع) کے فضائل و مناقب کو بیان کیا اور اس بات کا اظہار کیا کہ ہمارے اس قصبہ میں آنے کا سبب اہل منطقہ کی طرف سے حضرت عباس(ع) کے حرم کی شبیہ کا تعمیر کرنا ہے اور یہی وہ چیز تھی کہ جس نے ہم کو یہاں آنے پہ مجبور کیا۔

اس تقریب کے بعد وفد نے اسی علاقہ میں موجود جامعة زينبية کا بھی دورہ کیا اور وہاں ایک تقریب میں شرکت کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد نے اپنے دورے کے دوران تمام جگہ روضہ مبارک کی اردو زبان میں چھپنے والی فکری و ثقافتی منشورات اور کتابوں کو بھی تقسیم کیا۔

یاد رہے کہ مقدس حرموں کا وفد اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ہفتہ ثقافت میں شرکت کے بعد سکردو بھی گیا تھا کہ جہاں کے مومنین نے ان کا والہانہ خیرمقدم کیا۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...
افغانستان میں 80 وہابی دہشتگرد ہلاک
گزشتہ سالوں میں قرآن مجيد پر فروش ترين كتاب رہی ...
اسكاٹ لينڈ كے مسلمانوں كی جانب سے اسرائيلی ...
شہدائے منٰی کی برسی کے موقع پر بلتستان میں تعزیتی ...

 
user comment